ہندوستان

ڈاکٹر عزیز سہیل کی تازہ تصنیف’’نظم ونسق عامہ میں ابھرتے رحجانات‘‘کی اشاعت

حیدرآباد:8؍جون(پریس ریلیز )نوجوان قلمکار، ادیب ومبصرڈاکٹر عزیز سہیل اردو مدرس و سابق لیکچرار نظم ونسقِ عامہ ایم وی ایس گورنمنٹ ڈگری کالج محبوب نگر کی دسویں تصنیف’’نظم ونسق عامہ میں ابھرتے رحجانات ‘‘ (مرتبہ کتاب)کے عنوان سے منظر عام پر آچکی ہے۔یہ کتاب نظم و نسق عامہ میں ابھرتے رحجانات کے موضوع پر مقالات کامجموعہ ہے جس کو ایجوکیشنل پبلشنگ ہاوس دہلی نے آئی ایس بی این نمبر کے ساتھ شائع کیا ہے۔ اس کتاب میں ڈاکٹر عزیز سہیل نے نظم و نسق عامہ کے عصری رحجانات پر طویل مقدمہ لکھا ہے ۔اس کتاب میں نظم و نسق و سماجی علوم کے شعبہ کے اساتذہ کے گراں قدرمضامین شامل کئے گئے ہیں، جن میں ڈاکٹر عبدالقیوم،ڈاکٹر سید اسلام الدین مجاہد،ڈاکٹر سید نجی اللہ،ڈاکٹراشتیاق احمد،ڈاکٹر محمد غوث،ڈاکٹر عذربانوا ،ڈاکٹر صفیہ بانو،ڈاکٹر عزیز سہیل و دیگر اسکالرس کے تحقیقی مقالات شامل ہیں واضح رہے کہ ایم وی ایس گورنمنٹ ڈگری و پی جی کالج محبوب نگر پرمذکورہ موضوع پر پچھلے دنوں سمینار کا انعقاد عمل میں آیاتھا ۔اس کتاب سے قبل ڈاکٹر عزیز سہیل کی۹کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں جن میں ’’ادبی نگینے‘‘ ،’’ڈاکٹر شیلا راج کی تاریخی و ادبی خدمات‘‘،’ ’سماجی علوم کی اہمیت مسائل اور امکانات‘‘،’’میزان نو‘‘،’’مولوی محمد عبدالغفار حیات و خدمات ‘‘، ’’دیارِ ادب‘‘، ’’رونق ادب ‘‘،فکر نو‘‘اور’’ مضا مینِ ڈاکٹر شیلا راج‘‘شامل ہیں۔یہ کتاب ایجوکیشنل پبلشنگ ہاوس دہلی ، ہدی بک ڈسٹری بیوٹرس،حیدرآباد،یا ڈاکٹر عزیز سہیل سے رابطہ کے ذریعے خریدی جاسکتی ہے۔

Tags

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker