ہندوستان

دہلی میں گرمی نے توڑے سارے ریکارڈ، پالم میں پارا 48 ڈگری جا پہنچا

نئی دہلی:10جون (بی این ایس )
مانسون میں تاخیر کے درمیان دہلی میں شدید گرمی پڑ رہی ہے۔ پیر کو قومی دارالحکومت میں گرمی نے اپنے سارے ریکارڈ توڑ ڈالے،اور درجۂ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔ موسم کی معلومات دینے والی پرائیویٹ ایجنسی کے مطابق پیر کے دن قومی دارالحکومت کے اب تک کی تاریخ کا سب سے زیادہ گرم دن رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پالم میں درجہ حرارت 48 ڈگری سیلسس ریکارڈ کیا گیا۔ غور طلب ہے کہ مانسون میں تاخیر کے درمیان ریکارڈ درجہ حرارت اور گرم ہوا کے تھپیڑو ںنے دہلی کی پریشانی بڑھا رہی ہے۔ صبح کے 9 بجتے بجتے حالات ایسے ہو جاتے ہیں، گویا دوپہر کے 2 بجے ہوں۔موسم کی اطلاع دینے والے ادارہ کے صدر کے مطابق:’دہلی کا پالم 9 جون 2014 کے 47.8 ڈگری کے درجہ حرارت کو پیچھے چھوڑ سکتا ہے۔ آج کا درجہ حرارت 48 ڈگری سیلسس ریکارڈ کیا گیا۔ واضح ہو کہ یہ جون کا سب سے گرم دن ہے۔ دارالحکومت میں صبح تیز دھوپ نکلی اور دوپہر ہوتے ہوتے گرم ہوائیں چلنے لگیں۔ صبح سے کم درجہ حرارت معمول سے ایک کم کی ڈگری 27.2 ڈگری سیلسس ریکارڈ کیا گیا۔لو سے اگلے دو دنوں تک راحت نہیں ملنے کی پیش گوئی کی ہے، نیز دھول آمیز طوفان چلنے کی امید ہے۔ اتوار کو کم از کم درجہ حرارت 27.2 ڈگری سیلسس ریکارڈ کیا گیا تھا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اوسط سے چار ڈگری زیادہ 43.8 ڈگری سیلسس ریکارڈ کیا گیا تھا۔ دہلی میں پیر کو پارا 48 ڈگری تک پہنچ گیا، لیکن راجستھان کے چرو شہر میں پہلے ہی درجہ حرارت 50 ڈگری کے قریب د درج کیا گیا ۔ چیرو گرمی سے ان دنوں بری طرح تپ رہا ہے۔ گزشتہ کئی دنوں سے یہاں درجہ ٔ حرارت50 ڈگری کے پار چلا جاتا ہے۔ عالم یہ ہے کہ لوگوں نے اپنے کام کے اوقات بھی موسم کے مطابق ہی طے کر لئے ہیں، شدید گرمی اور لو سے بچے رہنا کسی چیلنج سے کم نہیں۔

Tags

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker