ہندوستان

ملت کی ہمہ جہت ترقی کے لئے اقدام ضروری : پروفیسر شکیل قاسمی

مدھوبنی:10؍جون(بصیرت نیوزسروس)کوئی معاشرہ اور سماج صرف خراب لوگوں کی بے جا حرکتوں اور بد معاشیوں سے ہی خراب نہیں ہوتا بلکہ سول سوسائیٹی اور مہذب لوگوں کا اپنی ذمہ داریوں سے بھاگنے اور سماج سے بے تعلق ہونی کی وجہ سے خراب ہو جاتا ہے ۔ ذمہ دار لوگ سماج کے ریڑھ کی ہڈی ہیں اور معاشرہ کا دماغ ہیں ، انہیں اپنے مقام و منصب کو یاد رکھنا چاہئے ۔ تعمیر ملت کی مہم کے دوران فاران انٹرنیشنل فائونڈیشن انڈیا کے چیرمین پروفیسر مولانا شکیل احمد قاسمی پٹنہ نے مدھوبنی کے بسفی بلاک کے مرکزی مقام گڑھیا کی جامع مسجد میں بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے اجتماع سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ نے اس کی واقفیت کی ہے کہ آپ کے گائوں اور آپ کے علاقے میں کتنے بچے یتیم ہیں؟ کتنی عورتیں بیوہ اور مطلقہ ہیں؟ کتنے گھرانے محتاج ہیں؟ کتنے لوگ بیمار اور صاحب فراش ہیں ؟ کتنے بچے اور بچیاں تعلیمی اداروں سے دور ہیں؟ مسلمانوں کے درمیان کتنے مقدمات چل رہے ہیں ؟ اس صورت حال سے واقف ہونا آپ کے لئے ضروری ہے تا کہ حالات کی روشنی میں آپ موثر عملی اقدام کر سکیں ، آپ کی کوششوں سے اقتصادی طور پر پسماندہ لوگ بھی آگے بڑھ سکیں۔ اس طرح ملت کی ہمہ جہت ترقی ہو گی، ملت کی تعمیر ہو گی ۔

Tags

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker