ہندوستان

جدید طلباء کی آمد سے دیوبند کی رونقوں میں اضافہ

دارالعلوم ، وقف دارالعلوم اور دارالعلوم زکریا سمیت دیگر اداروں میں داخلوں کی کارروائی شروع

دیوبند۔۱۰؍جون(ایس۔چودھری) شوال المکرم کا مہینہ شروع ہوتے ہی ایک مرتبہ پھر دیوبند میں طالبان علوم نبویہ کی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں اور ملک کے مختلف گوشوں سے یہاں ہزاروں کی تعداد میں طلباء داخلہ کی خواہش لیکر پہنچ گئے ،جس سے دیوبند کی فضا ایک بار پھر پرُ نور ہوگئی ہے۔ اس وقت دیوبند میں جدید طلباء کی آمد یہاں کی رونقیں دوبالاہوگئی ،جو داخلہ کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔گزشتہ 2؍ شوال مطابق6؍ جون سے دارالعلوم دیوبند سمیت دیگر دینی مدارس میں داخلہ فارموں کی تکمیل کے بعد اب داخلہ امتحان شروع ہوگئے ہیں اور اس کے بعد داخلوں کی مکمل کارروائی کے بعد 20؍ شوال مطابق 24؍ جون تک تعلیمی سال کا باضابطہ طورپر آغاز ہوجائے گا۔ دیوبند میں علم دین کے حصول کے مرکزی ادارہ دارالعلوم کے سبب یہاں رمضان سے ہی نئے داخلے کے خواہش مند طلباء کاہجوم ہوتاہے ،جو ماہ مبارک کی تعطیلات میں تعطیلات کے باوجود ادارہ میں رہ کر داخلہ امتحانات کی تیاری کرتے ہیں،طلباء رمضان المبارک ک آخری ایام اور عید الفطر کے فوری بعد اپنے داخلہ فارم مکمل کرنے کے بعد پھر داخلہ امتحانات کی تیاریوں میں مصروف رہتے ہیں۔ دارالعلوم دیوبند میں 6؍ شوال یعنی10؍ جون تک فارم تکمیل کا سلسلہ جاری رہا، جس کے بعد آئندہ 7؍ شوال مطابق11؍ جون(آج) سے یہاں داخلہ امتحان شروع ہوجائینگے ۔ ناظم امتحان مولانا عبداللہ معروفی کے مطابق طلباء کی بڑھتی تعداد کے مدنظر داخلہ فارم کی تقسیم رمضان المبارک کے آخری ایام میں بھی کی گئی تھی اور اب گزشتہ 6؍ جون سے فارم تقسیم کا سلسلہ جاری ہے جو 10؍ جون تک جاری رہا ہے، اور اس کے بعد داخلہ امتحان ہونگے ۔آج پہلے روز اول تاپنچم تک داخلہ کے خواہش مند طلباء امتحان میں شریک ہونگے۔وہیں دارالعلوم وقف دیوبند میں داخلہ فارموںکی تکمیل کی کارروائی جاری ہے، دارالعلوم وقف دیوبند میں 8؍ شوال سے داخلہ امتحان شروع ہونگے جو16؍ شوال تک جاری رہے گیں ،اس کے بعد کامیاب طلباء کے داخلوں کی کارروائی مکمل کی جائے گی۔ دارالعلوم زکریا دیوبند،جامعہ امام محمد انور شاہ،جامعۃ الشیخ حسین احمد مدنی،دارالعلوم اشرفیہ سمیت دیگر مدارس اسلامیہ میں داخلوں کا آاغاز ہوچکاہے۔ ادھر جی ٹی روڈ پرواقع دارالعلوم زکریا دیوبند کے مہتمم مفتی شریف خان قاسمی نے داخلوں کے بابت معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ ادارہ میں 3؍ شوال سے 9؍ شوال تک داخلہ فارم بھرے جائینگے اور 10؍ شوال سے 15؍ شوال تک داخلہ امتحان ہونگے اورامتحان میں کامیاب ہونے کے والے طلباء کی داخلہ کی کارروائی 16؍ شوال سے 19؍ شوال تک مکمل کرلی جائے گی،جس کے بعد 20؍ شوال سے باضابطہ طورپر تعلیمی سال کا آغاز ہوجائے گا۔ انہوں نے بتایاکہ تکمیل افتاء و تکمیل ادب میں داخلہ کے لئے کسی معیاری ادارے سے دورۂ حدیث شریف سے فراغت حاصل کرنا نیز افتاء کے ممتاز اوسط یعنی کم از کم 76؍ فیصد اور ادب کے لئے اعلیٰ اوسط کم از کم 61؍ فیصد نمبرات کا تصدیق نامہ پہلے جمع کرنا ضروری ہے،اس کے بغیر درخواست فارم نہیں دیا جائے گا۔

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker