ہندوستان

پری میڈیکل ٹیسٹ میں رحمانی 30 کی شاندار کامیابی

 

پٹنہ: 11 جون (پریس ریلیز)

 

رحمانی پروگرام آف اکسلنس (رحمانی 30) کے طلبہ وطالبات نے انجنیئرنگ کی طرح آل انڈیا پری میڈیکل ٹیسٹ میں بھی نمایاں اور شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

 

رحمانی 30 کے کل 98 طلبہ وطالبات نے آل انڈیا پری میڈیکل ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی ہے۔ جن میں سے 600 سے زائد نمبر حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کی تعداد 12، جب کہ 550 پلس کی تعداد 16 اور 500 پلس کی تعداد بھی 16 ہے۔ جہاں تک رینک کی بات ہے تو آل انڈیا جنرل رینکنگ میں 1143 رینک تک رحمانی 30 کے اسٹوڈینٹ پہنچے ہیں۔

 

واضح رہے کہ رحمانی 30 آج سے 11 سال قبل مفکر اسلام مولانا محمد ولی صاحب رحمانی امیر شریعت بہار اڑیسہ وجھارکھنڈ وجنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی کاوشوں سے قائم کیا گیا۔

 

مولانا کی خواہش یہ ہے کہ مسلم طلبہ وطالبات جو عصری علوم میں برادرانِ وطن سے بہت زیادہ پیچھے ہیں، انھیں اعلیٰ عصری علوم کے مقابلہ جاتی امتحانات میں کامیاب کرواکر اُن کو مین اسٹریم سے جوڑا جائے۔ مولانا کی اسی کاوش اور لگن کی وجہ سے آج رحمانی 30 کے ماتحت طلبہ وطالبات نمایاں کار گردگی کا مظاہرہ کر رہے۔

بالخصوص وہ مسلم طلبہ وطالبات سرکاری طور پر ہائر ایجوکیشن میں جن کی تعداد محض 5 فیصد ہے اور آئی آئی ٹی۔ جے ای ای، میڈیکل جیسے مقابلہ جاتی امتحانات میں تو اِن کی کامیابی کا تناسب غیر مصدقہ ذرائع کے مطابق محض ایک سے دو فیصد ہے۔ مولانا رحمانی ہی کی کاوش کا نتیجہ ہے کہ مسلم طلبہ طالبات اب اِن جیسے اعلیٰ مقابلہ جاتی امتحانات میں بھی اپنا لوہا منوا رہے ہیں۔ جو کہ یقینا مسلم قوم کے لیے ایک خوش آئند پیغام اور مولانا محمد ولی صاحب رحمانی کی خاموش مگر کامیاب ترین قیادت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker