ہندوستان

دارالعلوم اسراریہ سنتوشپور کولکاتا میں نئے طلبہ کاداخلہ 16جون کو

کلکتہ:13؍جون(پریس ریلیز)
حفظ وتجویداورگجرات کے طرزپرنورانی قاعدہ کی معیاری تعلیم اوربچوں کی تربیت کے لئے مشہورمدرسہ دارالعلوم اسراریہ سنتوش پور،فاطمہ مسجد روڈ، فقیرہ پاڑہ(جولہ) سنتوشپور،کولکاتہ میں نئے طلباکے داخلہ کی کارروائی انشااللہ16جون اور قدیم طلباکےداخلے کی کارروائی 15جون کو ہوگی۔ واضح رہے کہ مدرسہ ہٰذا کے سابق سرپرست معروف عالم دین و ممبر پارلیمنٹ مولانااسرارالحق قاسمی رحمۃ اللہ علیہ تھے اور اب اس ادارے کو گجرات ترکیسر دارالعلوم کے شیخ القراء وماہر قرآن حضرت قاری صدیق سانسوروڈی دامت برکاتہم کی سرپرستی حاصل ہے اور انہی کی رہنمائی میں یہ ادارہ تعلیمی وتربیتی خدمات انجام دے رہاہے۔یہاں سے گزشتہ بارہ سالوں میں دوسوسے زائد حفاظ فارغ ہوچکے ہیں۔اس مدرسے میں حفظ و تجوید کی معیاری تعلیم کے ساتھ بچوں کوفرائض و سنن اور شب و روزکی مسنون دعائیں بھی یادکروائی جاتی ہیں اور عصری علوم بھی پڑھائے جاتے ہیں۔ساتھ ہی تعلیم کو بہتر سے بہتربنانے کے لیے یہاں پابندی سے ہرماہ امتحان کانظم بھی قائم ہے۔الحمدللہ معیاری تعلیم و تربیت کی وجہ سے کم وقت میں مدرسہ کا رزلٹ اطمینان بخش رہاہے۔ اس مدرسے کو اکابرعلماء کی تائیدوتوجہ حاصل ہے اورطلبہ کی تعدادہرسال بڑھتی جارہی ہے۔چوں کہ سیٹیں محدودہیں،اس لیے خواہشمند طلبا اوران کے والدین مدرسہ پہنچ کر فارم حاصل کرکے داخلے کی کارروائی مکمل کرالیں۔
نوٹ: آٹھ سے دس سال عمر کے بچوں کو ترجیح دی جائےگی ۔داخلہ کے وقت بچہ کے آدھار کارڈ کی کاپی اور تین پاسپورٹ سائز فوٹو ضرور ساتھ لائیں۔
مزید تفصیلات کے لیے ان نمبرات 9818893994,9875564056,6202211258,9831892706,8777218454,پر رابطہ کیا جاسکتا ہے،

Tags

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker