ہندوستان

کرناٹکا اردو اکاڈمی کے سالانہ ایوارڈس کااعلان، روزنامہ آج کاانقلاب کو بہترین ضلعی اخبار کا ایوارڈ

شیموگہ ضلع کے دوادارے اور ایک شخصیت ایوارڈ کیلئے منتخب،اکاڈمی نے مستحقین کو ایوارڈ کے لائق بنایا
شیموگہ:کرناٹکا اردو اکاڈمی بنگلورو اور محکمہ اقلیتی بہبود ی کی جانب سےاردو زبان کی خدمات انجام دینے والے ادارے،شخصیات اوراخبارات کو سال18-2017 اور19-2018 کیلئے ایوارڈس کااعلان کیا ہے۔ان ایوارڈس کو جاری کرنے سے قبل کرناٹکا اردو اکاڈمی نے ریاست کے کم وبیش تمام اُن مستحق افراد اور اداروںکی نشاندہی کی ہے جو حقیقی طور پر ایوارڈ کے مستحق ہیںاورانہیں اب تک اکاڈمی یا محکموںمیں نظراندازکیا جاتا رہا ہے۔آج کرناٹکا اردو اکاڈمی کے چیرمین مبین منورنے ایوارڈس کے اعلان کیلئے پریس کانفرنس کا اہتمام کیا تھا،جس میں انہوںنے تمام زمروں کے ایوارڈس کا اعلان کیا ہے۔شیموگہ ضلع سے جاری ہونے والے روزنامہ آج کاانقلاب کوعلاقائی سطح کے بہترین اخبار کےایوارڈ سے نوازاجارہا ہے۔روزنامہ آج کاانقلاب کی اردو خدمات اور پیشہ وارانہ صحافتی خدمات کو دیکھتے ہوئے اکاڈمی نے یہ ایوارڈ جاری کیا ہے۔شیموگہ ضلع کے شکاری پور سے ملک بھر میں بچوں کے ادب کی خدمت کررہے کرناٹکا چلڈرنس اکاڈمی کے سرپرست ڈاکٹر حافظ کرناٹکی کوادبِ اطفال کاایوارڈ دیا جارہا ہے،جبکہ ضلع کےڈاکٹرآفاق عالم صدیقی کوتنقیدی تصنیف” شنیدہ کے بود مانند دیدہ “کو بہترین تصنیف کے زمرے میں ایوارڈکیلئے منتخب کیا گیا ہے۔اسی طرح سے دوانگیرے ضلع کے ڈاکٹر دائود محسن کی کتاب”نقد و مقال”کیلئے ایوارڈ جارہاہے۔کرناٹک میں سب سے پہلااردو ویب پورٹل بھٹکلیس ڈاٹ کام کو الیکٹرانکس میڈیا کے زمرے میںبھٹکلیس ڈاٹ کام کے ایڈیٹرعتیق الرحمان کو ایوارڈ کیلئے نامزدکیا گیا ہے۔الیکٹرانک میڈیا میں بطور صحافی خدمات انجام دے رہے رئوف احمدہلور ،بہترین صحافی کیلئے راشٹریہ سہارا کے نعمت اللہ حمیدی کو ایوارڈکیلئے منتخب کیا گیا ہے،جبکہ سال2017 کے زمرےمیں ضلعی سطح کے اخبار کے طورپر گلبرگہ کے کے بی این ٹائمز کو ایوارڈ دیا جارہا ہے۔چیرمین مبین منورنے مزید بتایاکہ اردو زبان کی خدمات انجام دینے والوں کی نشاندہی کرنا نہایت مشکل ہے،کیونکہ بڑی تعدادمیں اردو زبان کی ترقی وبقاء کیلئے کئی لوگ خدمات انجام دے رہے ہیں،ان میں سے مستحق افراد کو ایوارڈ دینے کیلئے اکاڈمی نے پوری شفافیت اور غیر جانبدارانہ طریقے سے کام کیا ہے۔عام طو رپر ایوارڈ حاصل کرنے کیلئے لوگ سفارشیں یا وسیلہ لاتے ہیں،لیکن سال رواں ایوارڈ کیلئے فیصلہ کرنے کے دوران عام لوگوں سے شخصیات،ادارے اور اردو اخبارات کے تعلق سے معلومات حاصل کی اور ان کی خدمات کو باریکی سے جانچ کر ایوارڈ کا اعلان کیا ہے۔ریاستی وزیربرائے اقلیتی بہبودی ضمیر احمد نے اکاڈمی کی اس کوشش کو سراہا ہے اور آنے والے ماہ یعنی جولائی 3 اور4 کو بنگلورو کے ٹائون ہال میں جلسہ کا انعقادکیا گیا ہے۔جس میں وزیر اعلیٰ کمارسوامی،ریاستی وزیر برائے اقلیتی امور بی زیڈ ضمیراحمداور دیگر وزراء ،اردو شخصیات و عمائدین کی شرکت ہوگی۔

Tags

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker