مسلم دنیا

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری

غزہ :14؍جون(بی این ایس)قابض صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی پر جمعہ کی علی الصباح متعدد مقامات پر فضائی حملے کیے جن میں متعدد املاک کو نقصان پہنچا ہے تاہم ان حملوں میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں‌نے جمعہ کو جنوب مشرقی غزہ میں الزیتون میں قائم تیونس مزاحمتی مرکز پر تین میزائل داغے۔اس کے علاوہ جنوبی غزہ میں بندرگاہ کے علاقے میں بھی چار میزائل داغے گئے۔ غزہ کی فضاء میں اسرائیلی طیاروں کی نچلی پروازیں جاری ہیں اور متعدد مقامات پر دھماکوں‌کی آوازیں سنی  گئی ہیں۔خیال رہے کہ اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ‌کیا ہے کہ گذشتہ روز غزہ سے داغے گئے راکٹوں سے ‘سدیروت یہودی کالونی میں متعدد املاک کو نقصان پہنچا تھا۔

Tags

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker