مسلم دنیا

26 فلسطینی قیدی 25؍سال سے صہیونی جیلوں میں قیدہیں

غزہ :14؍جون(بی این ایس)اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل سات ہزار کے قریب فلسطینیوں‌میں سے 26 ربع صدی سے زندانوں‌میں قید وبند کی صعوبتیں اٹھار ہے ہیں۔ ان میں سے بعض نے اپنی جوانی کی قیمتی ماہ و سال بھی اسرائیلی عقوبت خانوں میں گذار دیئے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی زندانوں میں اس وقت 20 سال قید کاٹنے والے فلسطینیوں کی تعداد 46 ہے جب کہ 13 فلسطینی جن میں کریم یونس  بھی شامل ہیں تین عشروں سے پابند سلاسل ہیں۔رپورٹ کے مطابق 26 فلسطینی سنہ 1994ء میں طے پائے اوسلومعاہدے سے پہلے سے قید ہیں جو اب تک ربع صدی صہیونی زندانوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔ ان فلسطینیوں کو’’قدامی اسیران‘‘ یعنی پرانے قیدی قرار دیا جاتا ہے۔ ان فلسطینیوں کو سنہ 1987ء کی تحریک انتفاضہ کے دوران حراست میں لیا گیا تھا۔ سنہ 2013ء میں فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان اعتماد سازی کے لیے قیدیوں کی رہائی کا معاہدہ طے پایا۔ قابض صہیونی ریاست نے بعض فلسطینیوں‌کو رہا کیا مگر ان 26 فلسطینی اسیران کی رہائی چوتھے مرحلے میں ہونا تھی مگر انہیں رہا نہیں کیا گیا۔اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی تعداد 7000 کے قریب ہے۔ ان میں بچے، خواتین، انتظامی قیدی اور سیکڑوں مریض بھی شامل ہیں۔

Tags

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker