ہندوستان

جامعۃ المحسنات پرسا گاؤں میں یک روزہ تعلیمی بیداری کانفرنس

مدھوبنی:15جون( عنا یت اللہ ندوی/بصیرت آن لائن) راجنگر بلاک کے پرسا گاؤں میں قائم ادارہ جامعۃالمحسنات اینگلو عربک گرلس اسکول پرسا مدہوبنی میں یک روزہ تعلیمی بیداری کانفرنس کا انعقاد کیا گیا. جسکی صدارت حضرت مولانا محمود الحسن قاسمی صدر مدرس مدرسہ ہدایت المسلمین پرسا نے فرمائی. جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے مفسر قرآن حضرت مفتی سراج الہدی ندوی(ازہری) استاد حدیث و فقہ وادب دارالعلوم سبیل السلام حیدرآباد نے شرکت کی.

جامعہ کے مہتمم مولانا آفتاب عالم قاسمی نے سامعین کے سامنے جامعہ کے اغراض و مقاصد کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے علاقے کے اندر بہت دنوں سے ایک ایسے ادارے کی کمی محسوس کی جا رہی تھی کہ جہاں امت مسلمہ کی بیٹیاں بیک وقت ایک چہار دیواری کے اندر علوم اسلامیہ و علوم عصری سے مستفید ہو سکے.

الحمد اللہ! اللہ پاک نے اس کے لئے پرسا کے سرزمین کا انتخاب کیا  اور پچھلے سال جامعتہ المحسنات کی شکل میں اس ادارے کا وجود عمل میں آیا اور عوام و خواص نے کافی تعداد میں اپنے بچیوں کو داخلہ کرایا۔ یہاں دورہ حدیث کے ساتھ ساتھ بہار اسکول اگزامنیش بورڈ سے میٹرک تک کی تعلیم و تعلم کا نظم ہے

اور درجہ حفظ کے ساتھ آٹھویں کلاس تک کی تعلیم کا انتظام کیا گیا ہے،

وہیں صدر مجلس نے کہا کہ میں اس ادارے کو شروع سے جانتا ہوں اور یہاں کے تعلیم و تربیت سے واقف ہوں جو قابل اطمینان اور لائق تحسین ہے ۔ہمیں اپنے بچوں کے لئے ایسے ہی ادارے کا انتخاب کرنی چاہیے.

جبکہ مہمان خصوصی نے مجمع عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج مسلمان کو اپنے اندر شعور کو بیدار کرنے کی ضرورت ہے اور یہ تعلیم کے بغیر ناممکن ہے اور کیوں نہ ہو کہ اس امت کو سب سے پہلا حکم تعلیم کا دیا گیا مگر افسوس کہ ہماری قوم اس سے غافل ہے.

جبکہ بنیادی علوم دینیہ کا پڑھنا ہر مسلمان مرد و عورت پر فرض ہے اسی طرح سے علم کی دوسری قسم فرض علی الکفایہ ہے کہ ہر معاشرے میں اچھے عالم  اچھے مفتی اور قاری کا ہونا ضروری ہے جو ہماری رہبری کر سکے.

اسلئے کے اب کوئی نبی نہیں آئیگا یہ علماء ربانی بنی اسرائیل کے انبیاء کے مانند ہیں.

اس طرح کے ادارے وقت کی اہم ترین ضرورت ہے.

آخیر میں حضرت مولانا کے زبانی جامعہ کے طالبات کو قرآن کریم کا آغاز کرایا گیا.

جبکہ سامعین کو قاری منظور الحق مہتمم مجاہد العلوم ڈبھاڑی ۔مفتی نظام الدین صاحب  مفتی اعجاز صاحب قاسمی نے بھی خطاب کیا جلسہ کاآغاز قاری گلزار ندوی کی تلاوت و حافظ رحمت اللہ کے نعت پاک سے ہوا.

مہمان خصوصی کی رقت آمیز دعا پر محفل کا اختتام ہوا.

اور جامعہ کے مہتمم مولانا آفتاب عالم قاسمی نے حضرت کا والہانہ استقبال کیا اور لوگوں کا شکریہ ادا کیا.

جبکہ تلسی پٹی  قاضیانہ  غوث نگر بھگوتی پور گڑھیا اور بھی مختلف گاؤں سے کافی تعداد میں عوام نے شرکت کی.

پروگرام کو کامیاب بنانے میں  ماسٹرغیاث الدین ،ابرار  سالم، رضوان ق،اری مہتاب عالم، قاری صبغتہ اللہ  وجامعہ کے اساتذہ نے اہم کردار ادا کیا.

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker