ہندوستان

چراغ ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا

سماج کو صحت مند رکهنے کے لئے میڈیکل کیمپ کا انعقاد نہایت اہم: محمد وجہ القمر

بینی پٹی / مدھوبنی:15جون ( عنا یت اللہ ندوی/بصیرت آن لائن) جس طرح دوسرے رفاہی کاموں کی  اہمیت ہے وہیں سماج کو صحت بنانا بهی ناگزیر ہے اسی وجہ سے مختلف سماجی و ملی تنظیمیں میڈیکل کیمپوں کا انعقاد بهی کرتی رہتی ہیں.  اسی وجہ سے گرمی کے پیش نظر چراغ ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے کیمپ کا انعقاد دو جگہوں پر کیا گیا جس میں کرہرا پنچایت کے سہرول گاؤں اور بنکٹہ بینک چوک کے پاس ہوا. مریضوں نے موقع کو غنیمت جانتے ہوئے ڈاکٹروں کی بہتر صلاح کے ساتھ ساتھ مفت دوا کا بهی فائدہ اٹهایا اور اس طرح کے کیمپوں کے انعقاد کی خواہش کا اظہار بهی کیا. کیمپ میں حکیم محمد وجیہ القمر سہرولوی اور حکیم محبوب عالم نے لوگوں کو بہتر کهانا پینا اور صبح جگنے کی تلقین کی تاکہ سماج کا زیادہ حصہ صحت مند رہے. فاؤنڈیشن کے صدر محمد وجہ القمر نے کہا کہ میڈیکل کیمپ کا انعقاد غیر صحت مند سماج کے خاتمہ کے لئے بہترین ذریعہ ہے. ہمیں جس طرح لوگوں سے پذیرائی ملی ہے اس سے سماج میں اس طرح کے پروگراموں کی ضرورت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے.  وہیں اس کیمپ میں بہار کنوینر عبد الصمد پپو، جمال صارف، دانش ندوی، شہنواز رضوی، عنایت اللہ ندوی، اقبال حیدر، ذوالفقار اللہ، حیدر علی اور دیگر مؤقر حضرات موجود تهے. اخیر میں تمام ہمنواؤں،  مصاحبوں، رضاکاروں اور ڈاکٹروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہر سوموار کو بنکٹہ میں حکیم صاحب کی موجودگی کا اعلان کیا.

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker