ہندوستان

اکھل بھارتیہ قومی ایکتاسدبھاؤناسمیتی کے زیراہتمام عیدملن تقریب کاانعقاد

میرٹھ:15؍جون (اسٹاف رپوٹر)اکھل بھارتیہ قومی ایکتاسدبھاؤناسمیتی کی جانب سے چیمبرآف کامرس دہلی روڈ میرٹھ میں عیدملن تقریب کاانعقاد کیاگیا،پروگرام ہرمذہب اورہرطبقہ کے لوگوں نے شرکت کی اورآپس میں عیدکی مبارکباد پیش کی خاص طورپرڈی ایم انیل ڈھینگرا،ایس ایس پی میرٹھ نتن تیواری ،ایس پی سٹی ،ایس پی دیہات ،ایس پی کرائم نگرآیکت ،اے ڈی ایم سٹی مجسٹریٹ وغیرہ شریک ہوئے اوران مہمانوں کواس موقع پر اعزازسے نوازاگیا۔پروگرام میں مشاعرہ کا انعقاد کیا گیاتھاجسمیں شعراء اورشاعرات نے اپنے اپنے منفرد کلام سے سامعین کومحظوظ کیا۔
اس موقع پر سمیتی کے صدرقاضی زین الراشدین اورناظم اعلی امت کمار اگروال نے کہاکہ عیدملن کاپروگرام بھائی چارہ اورایکتاکاپیغام دیتاہے جسمیں سبھی مذہب کے لوگ شامل ہیں کیونکہ ہندوستان ایک چمن کی طرح ہے جسمیں طرح طرح کے مختلف پھول کھلتے ہیں اورسبھی اپنی اپنی خوشبوالگ الگ پیش کرتے ہیں ،اسی طرح یہاں ہندومسلم سکھ عیسائی آپس میں بھائی بھائی کی طرح رہتے ہیں اورایک دوسرے کے مذہب کااحترام کرتے ہیں ۔
مولاناسلمان قاسمی ناظم اعلی جمعیۃ علماء شہرمیرٹھ نے بھی عیدملن تقریب کوخطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ پروگرام بہت اہمیت کاحامل ہے اس سے بھائی چارہ میں مزیدتقویت پیداہوگی ،انہوںنے کہاکہ ہمیں ایک دوسرے کے مذہب کااحترام کرناچاہئے ۔
حاجی عمران صدیقی نائب صدرجمعیۃ علماء ہندمیرٹھ نے عیدکی مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ ہمیں بڑی خوشی ہے کہ ہمارے شہرمیں ہندومسلم سکھ عیسائی مل جل کرعیدکی خوشیاں بانٹتے ہیں انہوںنے کہاکہ جولوگ ملک میں بدامنی پھیلاناچاہتے ہیں وہ اس ملک کے وفادارنہیں ہیں بلکہ اس ملک کونقصان پہونچانے والے ہیں ایسے لوگوں سے ہمیں ہوشیاررہنے کی ضرورت ہے ہم سب آپس میں بھائی بھائی ہیں ایک دوسرے کے درد کوغم کوسمجھ کرشریک ہوناہمارااخلاقی فریضہ ہے ۔
شہرقاضی پروفیسر مولانازین الساجدین نے کہاکہ عیدملن تقریب سے پورے ملک بلکہ پورے عالم میں ایک میسیج جائیگا اوربھائی چارہ میں مزیداضافہ ہوگا انہوںنے کہاکہ ہمیں ایک دوسرے کے تہواراورمذہب کااحترام کرناچاہئے یہ ہم سب کااخلاقی فریضہ ہے ۔
اس موقع پر اہم شرکاء میں حاجی عمران صدیقی ،صابرخان ،مولاناسلمان قاسمی ،مفتی عفیف اللہ قاسمی ،حاجی عمران تیاگی ،مولاناعمر،راجیش دیوان ،قاضی شاداب ،ڈاکٹرکمیندر،فرقان ،ڈاکٹرنوشاد،عبدل وقار ،جبارایڈوکیٹ ،روی پرکاش اگروال ،وپن اگروال ،ڈاکٹرفراہیم ،ونود گپتا،راجیوگرگ ،فاروق انصاری ،ایوب انصاری ،شعیب ملک ،حاجی ارشاد ،انجم نظام،آدیش گرگ ،انکرمونا،ناصر سیفی ،عادل چودھری ،حاجی نورسیفی ،سیداظہرعلی ،رفعت جمالی ،نعیم احمد،اتل اگروال ،ڈاکٹراسلم جمشیدپوری ،حاجی حنیف قریشی ،وغیری موجودتھے ۔

Tags

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker