ہندوستان

قوت ارادی اور حسن ظن سے قوموں کو عروج ملتا ہے : پروفیسر شکیل قاسمی

پٹنہ:15؍جون(پریس ریلیز)زندہ قومیں اپنی قوت ارادی سے ترقی کرتی ہیں ، نا مساعد حالات میں بھی وہ اپنے کاموں کو جاری رکھتی ہیں، جہد مسلسل سے ماحول کو بدلنے کی کوشش ان کے پیش نظر رہتی ہے ۔ اچھے لوگ سماجی زندگی میں بد گمانی اور گلے شکوے سے بلند ہو کر حسن ظن سے کام لیتے ہیں، دوسروں کے بارے میں اچھی رائے رکھتے ہیں ، وہ معاشرے کے لئے منفی سوچ کو مہلک سمجھتے ہیں اور مثبت فکر و عمل سے ترقیاتی منازل طیٔ کرتے جاتے ہیں ۔ فاران انٹرنیشنل فائونڈیشن انڈیا کے چیرمین پروفیسر مولانا شکیل احمد قاسمی نے مذکورہ خیالات کا اظہار جامع مسجد شاہ گدی پٹنہ میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کی تعمیر اور ہمہ جہت ترقی کے لئے اپنے طرز عمل میں مثبت تبدیلی بے حد ضروری ہے ۔ غیر ضروری حدبندیوں سے بلند ہو کر ملی مفاد کے پیش نظر کاموں کو انجام دیا جانا حالات کا تقاضا ہے ۔ اپنی قیادت کو، اپنی تنظیموں کو ، اپنی ملت کو مستحکم کیجئے۔

Tags

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker