مسلم دنیا

اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کی غزہ میں حماس کی قیادت سے ملاقات

غزہ :15؍جون(بی این ایس)مشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے امن مندوب نیکولائے میلاڈینوف نے کل جمعہ کو غزہ کی پٹی کے دورے کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور جماعت کی قیادت سے ملاقات کی۔مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق ملاڈینوف کی ملاقات کے وقت حماس کی سینیر مقامی قیادت موجود تھی۔ ملاقات میں فلسطین کی مجموعی صورت حال،غزہ کی ناکہ بندی اور معاشی مشکلات اور علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق حماس رہ نما اسماعیل ھنیہ نے ‘یو این مندوب کو غزہ میں‌ جنگ بندی کو وسعت دینے اور غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔اقوام متحدہ کے امن مندوب گذشتہ روز غزہ پہنچے تھے جہاں حماس کی قیادت سے ملاقات کے بعد وہ رام اللہ روانہ ہوگئے۔

Tags

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker