مسلم دنیا

اسماعیل ھنیہ کا مرسی کی بیوہ کو فون، صدر کی شہادت پر تعزیت

فلسطینی علماء کا ڈاکٹر محمد مرسی کی وفات پر گہرےدکھ کا اظہار

غزہ :۱۹؍جون(بی این ایس) اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس کے سیاسی شعبے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے مصر کے سابق صدر ڈاکٹر محمد مرسی شہید کی بیوہ کو ٹیلی فون کر کے ڈاکٹر مرسی کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہل خاںہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے منگل کے روز ڈاکٹر محمد مرسی کی بیوہ سے ٹیلی فون پر بات کی۔ انہوں‌ نے مصری قوم، پوری مسلم امہ اور عرب ممالک کی طرف سے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ ھنیہ نے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر مرسی کی عالم اسلام اورقضیہ فلسطین کے خدمات کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ مرحوم نے زندگی بھر القدس، قضیہ فلسطین اور غزہ کے عوام کی حقوق کی حمایت کی۔انہوں‌ نے کہا کہ سنہ 2012ء کو غزہ پر اسرائیلی جارحیت کےوقت صدر محمد مرسی نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ اس وقت روزانہ کی بنیاد پر ہمارا رابطہ رہتا اور غزہ میں جنگ بندی کے لیے مساعی کے ساتھ ساتھ قضیہ فلسطین کے منصفانہ حل کے لیے سیاسی اور سفارتی مساعی، فلسطینی قوم کی ہر سطح پرمعاونت، عالمی محافل ومجالس میں قضیہ فلسطین کو اجاگر کرنا اور فلسطینیوں کے حقوق کے حوالے سے مصری ریاست کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔خیال رہے کہ مصر کے سابق صدر محمد مرسی سوموار کے روز عدالت میں پیشی کے دوران اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے تھے۔ اخوان المسلمون نے مصری حکومت پران محمد مرسی کو قتل کرنے کا الزام عاید کیا ہے۔اقوام متحدہ نے ڈاکٹر محمد مرسی کی وفات کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ڈاکٹر مُرسی کی وفات نے کئی سوالات کوجنم دیا ہے۔وہیں فلسطینی علماء نے برادر ملک مصر کے سابق صدر ڈاکٹر محمد مرسی کی ناگہانی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر مرسی کی وفات سے پورا عالم اسلام ایک عظیم دینی اور سیاسی رہ نما سے محروم ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق فلسطینی علماء بورڈ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر محمد مرسی عالم اسلام کے لیے دینی اور قومی قیادت کی علامت تھے۔فلسطینی علماء نے ڈاکٹر محمد مرسی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور جنت الفردوس کی دعا کی ہے۔

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker