ہندوستان

جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم سمستی پور میں تعلیمی سال کا آغاز

سمستی پور : 6 جولائی (پریس ریلیز)
کلیان پور بلاک کے کرھوا گاؤں میں واقع مشہور و معروف ادارہ جامعہ اشاعت العلوم سمستی پور میں آج تعلیمی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت جامعہ کے بانی و ناظم قاری ممتاز احمد جامعی جنرل سکریٹری الامداد ایجوکیشنل اینڈ ویلفئر ٹرسٹ نے کی ۔تقریب جامعہ کے طالب علم عزیزم عبد الباطن سلمہ نے تلاوت قرآن پاک سے شروع کیا بعدہ نعت شریف عزیزم مقصود عالم نے پیش کیا نظامت کے فرائض مولانا منہاج قاسمی صاحب استاد جامعہ نے انجام دیا ۔دینی تعلیم وتربیت کے عنوان سے نگراں جامعہ مولانا احسان قاسمی پرمغز نصیحت طلبا و اساتذہ سے کی انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ علم اللہ کا ایک نور ہے جو ظلمت کو مٹا دیتا ہے ماضی کی تاریخ بتاتے ھوئے کہا کے دینی علم ہی کی وجہ سے ہندوستان کی جنگ آزادی میں علما کرام کو فتح نصیب ھوئ تقریب سے خطاب حافظ مراد امام سیدپور پوسا حافظ محمد مصطفی چکمہسی و دیگر علماکرام نے اپنے اپنے انداز میں دینی تعلیم وتربیت کی ضرورت واہمیت منتظمین کی ذمہ داریاں اساتذہ کرام کے فرائض طلبہ عزیز کو شوق و جذبہ محنت سے پڑھنے پر جوڑ دیا طلبہ عزیز کو خاص مخاطب کرتے ہوئے مولانا خالد ندوی نے کہا کہ آپ خود نہیں آئے بلکہ آپ سب ہزاروں لاکھوں میں سے چن کر آئے ہیں اور یہ سب من جانب اللہ ھوا ھے۔اس لیئے آپ اپنی قیمت کو سمجھیں اور اپنی خوش نصیبی جانیں قیمتی وقت کی قدر کرتے ہوئے محنت سے پڑھیں۔ آج آپنے وقت کی قدر کی تو آنے والا وقت آپکی قدر کریگا اگر آپنے وقت کی ناقدری کی تو پھر وقت آپکو پیچھے ڈھکیل دیگا ماسٹر امتیاز احمد نائب ناظم نے تمام شرکاء ومہمانان کا شکریہ ادا کیا پروگرام کو مکمل کامیاب کرنے میں جامعہ کے قدیم استاد حافظ ارشد اور ماسٹر دیپک صاحب نے اہم کردار ادا کیا جناب حاجی مسعود صاحب محمد جہانگیر ابوبکر عرف صوفی و دیگر حضرات شریک ہوئے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker