ہندوستان

جھارکھنڈ میں پھر ماب لنچنگ

چار مسلم نوجوانوں کو بھیڑ نے بری طرح مارا پیٹا

رانچی :6؍جولائی(ایجنسی) جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی میں پھر ایک بار ماب لنچنگ کا معاملہ سامنے آیا ہے، اور اس بار چار مسلم نوجوانوں کو نشانہ بنایاگیا ہے۔ دراصل عامر، وسیم ، الطاف اور احمد نامی چار مسلم نوجوان کرتا پاجامہ پہنے ایئر پورٹ گرائونڈ کے پاس تصویر کشی کررہے تھے، پولس کو دی گئی تحریر کے مطابق اسی وقت اچانک بستی کی طرف سے ۲۵ سے ۳۰ نوجوانوں کی بھیڑ ہاتھوں میں لاٹھی ڈنڈے لے کر وہاں آپہنچی اور مسلم نوجوانوں سے نام پر مذہب کے خلاف نازیبا تبصرہ کرنے لگے، یہی نہیں بھیڑ نے مسلم نوجوانوں کے ساتھ مارپیٹ شروع کردی اور ان پر لاٹھی ڈنڈوں او رپتھروں سے حملہ کردیا۔ اسی درمیان متاثرہ نوجوان نے کسی طرح ۱۰۰ نمبر ڈائل کرکے پی سی آر کو بلا لیا اور پی سی آر کے ذریعے چاروں نوجوانوں کو بھیڑ سے بچا کر نکال لیاگیا۔ غور طلب ہے کہ چاروں نوجوان کو اندرونی چوٹیں آئی ہیں جس کے بعد پولس نے انہیں ریمس اسپتال میں علاج کےلیے بھیج دیا ہے۔ فی الحال نوجوانوں اور ان کے اہل خانہ نے ڈورنڈا تھانے میں مقدمہ درج کرادیا ہے اور پولس اس معاملے میں تفتیش کررہی ہے۔ لڑکوں کے مطابق تینوں اپنی جان بچا کر کسی طرح ایئر پورٹ میں موجود سی آئی ایس ایف کیمپ میںپہنچے جہاں سے انہوں نے فوراً اپنے لوگوں کو اس بات کی جانکاری دی، بتادیں کہ رانچی کے ڈورنڈا تھانہ می ںپولس نے ایف آئی آر درج کرلیا ہے، خبر کے مطابق ان لڑکوں میں ایک محرم کمیٹی رانچی کے جنرل سکریٹری عقیل الرحمان کا بیٹا بھی ہے۔

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

ایک تبصرہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker