ہندوستان

آگرہ میں خوفناک سڑک حادثہ، بس میں سوار 29افراد کی موت

آگرہ / لکھنؤ، 8 جولائی (بصیرت نیوز سروس / ایجنسی ) اترپردیش کے آگرہ میں پیر کی صبح لکھنؤ سے دہلی جا رہی ڈبل ڈیکر بس کے جمنا ایکسپریس وے پر ایک گہرے نالے میں گرنے سے 29 افراد کی موت ہوگئی۔
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے حادثہ پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ریلیف اور ریسکیو آپریشن کے حکام کو ہدایات دی ہیں

سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ ببلو کمار نے بتایا کہ لکھنؤ سے دہلی جا رہی ڈبل ڈیکر بس جمنا ایکسپریس وے پر نالے میں گر گئی. انہوں نے بتایا کہ ریسکیو اور ریلیف کا کام کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق ابھی تک 29 لاشیں نکال لی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ بھی سکتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 15 سے 20 زخمیوں کو بس سے نکال کر اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں کچھ کی حالت نازک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت کرائی جا رہی ہے۔حادثہ کا شکار بس کو کرین کی مدد سے باہر نکالا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker