ہندوستان

تبریز انصاری کے لیے انصاف مارچ، ہزاروں دلت مسلم ایک ساتھ انصاف کے لیے سڑکوں پر

 

رپورٹ ثمر قاسمی

آج بتاریخ 2019 / 7 / 8 بروز پیر دھوریہ پر کھنڈ کے مسلمانوں اور دلتوں نے ایک ساتھ مل کر موب لنچنگ جیسی سنگھی دہشت گردی کے خلاف ریلی نکالی یہ ریلی کرماہاٹ شاہی عیدگاہ سے چل کر دھوریہ بلاکس تک پہونچی اور وہاں ضلع پریشد جناب رفیق عالم صاحب کی قیادت میں دھرنا دیا اور موب لنچنگ کے
خلاف انصاف کی آواز بلند کی
واضح رہے کہ اس موقع سے قوم و ملت کے سرکردہ لیڈروں اور علماء کرام نے مظاہرین کے سامنے خطاب بھی کیا
پروگرام کے صدر جناب رفیق عالم صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس ملک کا مسلمان امن پسند ہیں اور ملکی قانون پر مکمل اعتماد اور یقین رکھتاہے اس کے
باوجود کچھ جنونی قسم کے لوگ مسلمانوں کو شک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور نہتے اکیلے مسلمان کو دیکھ کر جنونیوں کی بھیڑ حملہ کرتی ہے اور یہ سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں حکومت اس موب لنچنگ کے خلاف سخت سے سخت قانون بنائے
جناب عبدالجبار ضلع پریشد دھوریہ پر کھنڈ نے کہا مودی جی آپ پورے ملک کے وزیراعظم ہیں کسی ایک کمیونٹی کے نہیں سب کے دھرم مذہب اور انسانیت کی حفاظت آپ کی ذمہ داری ہے لہذا جو نعرہ سب کا ساتھ سب کا وکاس اور سب کا وشواش کا آپ نے دیا ہے وہ زمین پر نظر نہیں آرہا ہے اس لیے آپ سے درخواست ہے ان مجرموں کو سخت سے سزا دی جائے۔
دلت نیتا گریس پاسوان نے کہا کہ رام کا نام اتنا کمزور نہیں ہے کہ اب ہم مسلمانوں سے بھی ہم زبردستی نعرہ لگوائیں جو لوگ اس طرح کی گھٹیا حرکت کررہے ہیں وہ ہندوؤں کو بدنام کر رہے ہیں ۔
معروف عالم دین مولانا رستم صاحب نے کہا کہ اس بھیڑ سے یہ اندازہ ہو گیا کہ اب مسلمان بیدار ہو چکا ہے اب اور مزید ظلم کو ہم برداشت نہیں کرینگے اور اپنے حق کے لیے آخری دم تک لڑینگے ان شاءاللہ ۔
نوجوان عالم دین مولانا الیاس ثمر قاسمی صاحب نے کہا اپنے خطاب میں کہا کہ یہ جو بھیڑ کے ذریعہ مسلم نوجوانوں کی لنچنگ ہو رہی یہ اب کوئی اتفاقی یا حادثاتی نہیں ہے بلکہ ایک منظم پلاننگ کے تحت مسلم نوجوانوں کو قتل کیا جا رہا ہے اور لنچنگ یا ہجوم تشدد نہیں بلکہ یہ سنگھی دہشت گردی اور سیاسی قتل ہے جو سراسر ظلم ہے ، کبھی گائے کے نام پر کبھی گوشت کے نام پر اور کبھی جے شری رام جیسے مفروضہ نعروں کو لے کر مسلم نوجوانوں کا قتل ایک سوچی سمجھی سازش ہے اور اس کے پس پردہ سنگھی ذہنیت کارفرما ہے
*ثمر قاسمی نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہاکہ مودی جی آپ نے پارلیمنٹ کے اندر پورے دیش کے سامنے جس سنودھان کا حلف لیا تھا آپ ہمیں بتلائیےکہ سنودھان کے کس پننے میں یہ لکھا ہے کہ یہاں رہنے کے لیے جے شری رام اور وندے ماترم کا نعرہ لگانا پڑے گا اگر نہیں لکھا ہے اور یقیناً نہیں لکھا ہے تو پھر جے شری رام کے نام پر بے گناہ مسلمانوں قتل کیوں ؟؟؟*
کون ہے جو ان کو سپورٹ کر رہا ہے ہماری حکومت سے مانگ ہے جن لوگوں نے معصوم تبریز انصاری کا قتل کیا ہے ان سخت سے سزا دی جائے اور آئندہ اس طرح کی گھٹنا نہ ہو اس کے لیے اینٹی موب لنچنگ قانون بنایا جائے
اس موقع پر ریلی کو کامیاب بنانے میں جن لوگوں نے محنتیں کیں ان میں سر فہرست گلفراز عالم صاحب جنرل سکریٹری خدمت خلق ٹرسٹ کُرما جناب مظفر کمال صاحب کُرما نوجوان لیڈرجناب مہتاب عالم صاحب ضلع پریشد امیدوار اس کے علاوہ سیکڑوں علماء کرام دلت مسلم سیاستدان اور نوجوانوں نے اس کو کامیابی سے ہمکنار کرانے شب وروز انتھک کوششیں کیں

فجزاہم اللہ احسن الجزا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker