ہندوستان

ممبرا اورنگ آباد داعش ملزمین کے خلاف 6500 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ داخل

چارج شیٹ کا مطالعہ کرنے کے بعد اگلا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا : خضر پٹیل

اورنگ آباد: 8جولائی (پریس ریلیز)

مہاراشٹر کے اورنگ آباد اور ممبئی سے قریب مسلم آبادی والے ممبرا سے گرفتا 9 مسلم نوجوانوں کے خلاف مہاراشٹر اے ٹی ایس نے تقریبا 6500 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ دیر شام اورنگ آباد سیشن عدالت کی جج مٹکرمیڈیم کی کورٹ میں داخل کردی حالانکہ ملزمین کو چارج شیٹ ابھی تک دی نہیں گئی ہے اور امید ہیکہ جلد ہی انہیں ہرسول سینٹرل جیل میں پہنچا دی جائے گی۔

جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) کی جانب سے اس معاملے میں گرفتار ملزمین ۱۔ سلمان خان۔ محسن خان ۳۔ مظہر شیخ عبدالرشید ۴۔ محمد تقی ۵۔ محمد سرفراز عبدالحق عثمانی۶۔جمال نواب کا دفاع کرنے والے ایڈوکیٹ خضر پٹیل نے کہا کہ گذشتہ شام جیسے ہی چارج شیٹ عدالت میں داخل کی گئی عدالت نے اسے نمبر ڈالنے کے لیئے رجسٹرار کی آفس بھیج دیا نیز ایسا پتہ چلا ہیکہ ملزمین کو ہرسول جیل میں چارج شیٹ مہیا کرادی جائے گی۔

ایڈوکیٹ خضر پٹیل نے کہا کہ چارج شیٹ موصول ہونے کے بعد اس کا مطالعہ کیا جائے گا اور پھر جمعیۃ علماء قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی و سینئر وکلاء کے صلاح و مشورہ سے اگلا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اے ٹی ایس نے ملزمین پر الزام عائد کیا ہیکہ وہ ممنو ع تنظیم داعش کے ہم خیال ہیں اور وہ ملک میں دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دینا چاہتے ہیں۔

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker