ہندوستان

نومبر میں دیوبند میں ہوگا جمعیۃ علماء ہند کا صد سالہ اجلاس،جمعیۃ علماءہند کے سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی نے دیوبند پہنچ کر میڈیا کو دی اطلاع

 

دیوبند، (سمیر چودھری) ملک و ملت کی عظیم و تاریخی جماعت جمعیة علماءہند کے قیام کو سوسال مکمل ہونے پر جمعیة علماءہند نے دیوبند میں صد سالہ اجلاس کرنے کا فیصلہ کیاہے،جس کی تیاریاں شروع کردی گئی ہں اور اسی کے تحت آج کئی صوبوں کے بڑے عہدیدان نے دیوبند پہنچ صدسالہ اجلاس کے لئے زمین تلاش کرنے کا عمل شرو ع کردیاہے ،صدسالہ اجلاس کی تاریخ اور دیگر تمام معمولات کا فیصلہ آج دہلی میں منعقد جمعیة علماءہند میٹنگ میں ہوگا اور امید ہے یہ صد سالہ اجلاس رواں سال نومبر کے مہینہ میں دیوبند کی تاریخ ساز سرزمین پر ہی منعقد ہوگا۔ مذکورہ معلومات آج یہاں مدنی منزل میں مقامی اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیة علماءہند کے سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی نے دی۔ انہوں نے کہاکہ ملک کی آزادی سے قبل 1919ءمیں جمعیة علماءکا قیام عمل میں آیاتھا، جو گزشتہ ایکسو سال سے ملک و ملت کی بے لوث خدمات انجام دیتی آرہی ہے، ملک کی آزادی میں جمعیة علماءہند کابنیادی کردار ہے اور اس کے بعد سے ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے مسلسل کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جمعیة علماءہند کے سو سال مکمل ہوگئے اور ملک کی آزادی کو 75 سال ہوگئے ہیں اسلئے جمعیة علماءہند نے جمعیة کا صد سالہ اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت مرکزی اور صوبائی شخصیات پر سیمینار کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اسی اجلاس کی تیاریاں کے تحت آ ج دیوبند میں زمین تلاش کرنے کے لئے جمعیة علماءہند کے اعلیٰ عہدیدان کا وفد پہنچااور کئی زمینوں وغیرہ کو دیکھاگیا ہے، کل دہلی میں منعقد ہونے والی جمعیة علماءہند کی میٹنگ میں اس کی رپورٹ پیش کی جائیگی ،جس کے بعد اجلاس کی تاریخوں اور دیگر معمولات کا اعلان کیا جائیگا۔انہوں نے بتایاکہ امید ہے کہ آئندہ نومبر کے مہینے میں یہ اجلاس تاریخ ساز سرزمین دیوبند میں منعقد کیا جائیگا۔ انہوں نے بتایاکہ معروف عالم دین مولانا قاری عفان منصورپوری کو اس جلاس کا کنوینر منتخب کیاگیاہے۔ مولانا حکیم الدین قاسمی نے تمام طبقات سے بلاتفریق مذہب و ملت اس اجلاس میں تعاون کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ یہ اجلاس ملک و ملت کے لئے تاریخی ثابت ہوگا ،جس میں تمام طبقات کا تعاون درکار ہے۔ اس دوران بنگال حکومت میں وزیر مولانا صدیق اللہ چودھری، مہاراشٹر کے صدر مولانا ندیم صدیقی، صوبائی سکریٹری مولانا محمد مدنی،ضلع نائب صدر مولانا فرید مظاہری،سید ذہین احمد، مولانا ابراہیم قاسمی وغیرہ موجودرہے۔

فوٹو2: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا حکیم الدین قاسمی و مولانا صدیق اللہ چودھری
…………………

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker