ہندوستان

وژن انٹرنیشنل اسکول سہرسہ میں آفیسرروی شنکرکیلئےالوداعی تقریب

سہرسہ،11جولائی:ضلع سہرسہ کے مائنارٹی آفیسر روی شنکر کیلئے وژن انٹرنیشنل اسکول سہرسہ میں ایک الوداعی تقریب کااہتمام کیاگیاجس میں ان کی خدمات کااعتراف کرتے ہوئے اسکول انتظامیہ نے چادرپوشی اور گلدستہ پیش کرکے ان کاشکریہ اداکیا۔
اس موقع پر اسکول کے منیجنگ ڈائریکٹر شاہنواز بدرقاسمی نے مہمانوں کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ روی شنکر جی نے اپنی مدت میں جس شفافیت کے ساتھ کام کیاہے وہ ایک مثال ہے،مائنارنٹی شعبہ کو انہوں نے اپنی دلچسپی سے جوشناخت اور پہچان دیاہے وہ سہرسہ کی تاریخ کاایک سنہرہ باب ہے جس کیلئے وہ ہمیشہ یادرکھے جائیں گے۔جدیوکے ضلع صدر محی الدین راعین نے کہاکہ روی شنکر جی نے سرکاری اسکیموں اور امداد سے عام مسلمانوں کوجوڑنے کاجوکام کیاوہ قابل فخر ہے،اقلیتی شعبہ کو انہوں نے ایک نئی زندگی بخشی جس کیلئے شکریہ اورمبارکبادکے مستحق ہیں۔مہمان محترم روی شنکر نے کہاکہ آج وژن انٹرنیشنل اسکول سہرسہ میں حاضری دیکر بیحدخوشی ہورہی ہے،یہاں دنیوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم کابھی مکمل نظم ہے جووقت کی اہم ضرورت ہے،انہوں نے کہاکہ آج کے دورمیں تعلیم کے ساتھ مثالی تربیت کی سخت ضرورت ہے تاکہ ہماری نئی نسل ایک اچھاشہری بن کر ملک اور سماج کی خدمت کرسکے انہوں نے کہاکہ ہم نے سہرسہ میں سرکاری آفیسر نہیں بلکہ ایک خدمتگاربن کرکام کیاہے جوپیاراورمحبت یہاں کے لوگوں نے ہمیں دیامرتے دم تک بھول نہیں سکتے انہوں نے کہاکہ سماجی پسماندگی کے خاتمہ کیلئے ہم سب کو مل جل کرکام کرناہوگا۔نعیم صدیقی ڈائریکٹر وژن انٹرنیشنل اسکول نے کہاکہ روی شنکر جی کے رہتے ہوئے یہاں کے مسلمانوں کو سرکاری مراعات سے بہت فائدہ ہواانہوں نے ناممکن کوبھی ممکن بنانے کی کی ہرممکن جدوجہدکی اور کامیاب بھی ہوئے،وہ ایک سرکاری آفیسر نہیں بلکہ سماجی ورکرکی طرح کام کرنے کے عادی ہیں،ان کے تبادلے سے مایوسی ضرورہوئی ہے لیکن ہماری دعاہے جہاں بھی رہیں وہ مثالی کام کرتے رہیں۔اس موقع راجد لیڈرجاوید انورچاند نے بھی مارئنارٹی آفیسر کوالوداع کہتے ہوئے ان کی خدمات کوسراہا۔پروگرام میں اسکول کے تمام اساتذہ اور طلبہ و طالبات موجودرہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker