ہندوستان

باگمتی ندی کے بہاؤ سے اسٹیٹ ہائی وے ۲۵؍فٹ ٹوٹ گیا، آمدورفت ٹھپ، عوام میں دہشت، درجنوں گاؤں متاثر

دربھنگہ۔ ۱۵؍جولائی: (رفیع ساگر) باگمتی ندی کے پانی سے اتربیل- وشن پور سڑک پر واقع بردی پور کے قریب اسٹیٹ ہائی وے 25 فٹ تک ٹوٹ گیا ہے جس سے وشن پور کا سڑک رابطہ تھپ پڑگیا ہے۔سیلاب کا پانی تیزی سے نئے علاقوں کو اپنی آغوش میں لے لیا ہے جس سے لوگوں میں کافی دہشت کا ماحول ہے۔ سڑک ٹوٹ جانے سے بردی پور گاوں ٹاپو میں تبدیل ہوگیا ہے۔ سنگھواڑہ بلاک ہیڈکوارٹر ،سنگھواڑہ اسپتال اور این ایچ 57 سے رابطہ درجنوں گاؤں کا مفلوج ہو گیا ہے ۔ اسی طرح سیلاب کا پانی جالے۔ اتربیل اسٹیٹ ہائیوے 97 پر رامپورہ سے اتربیل تک تقریبا 1 کلومیٹر میں 2 سے 3 فٹ تیزی سے بہہ رہا ہے جس کے سبب آمدورفت متاثر ہوگئی ہے۔ ارئی ،بردی پور، سڑھواڑہ ،ہری پور ،سریا اور سبول گاوں میں سیلاب نے زبردست تباہی مچائی ہے۔ سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات تک پہنچانے کے لئے سرکاری کشتی اور راحت کاری تیز کرنے کی مانگ اٹھنے لگی ہے۔سمری پنچایت کے چمن پور ٹولا میں پانی جمع ہوجانے سے درجنوں گھروں میں پانی داخل ہوگیا ہے۔ لوگ اونچے مقامات کی طرف اپنے مویشیوں کے ساتھ رخ کرنے لگے ہیں۔مکھیا بھولا پاسوان، لطیف الرحمن، امجد عباس، ممبر اسمبلی نمائندہ قیصر خان، نائب مکھیا ستو ٹھاکر نے ٹوٹے ہوئے مقام کا معائنہ کر بی ڈی او سدھارتھ کمار اور سی او سشیل کمار اپادھیائے کی رہائش گاہ پر ملاقات کر این ڈی آر ایف کی ٹیم لگانے کی مانگ رکھی ۔عاپ لیڈر آفاق اطہر سونو نے سیلاب کی صورتحال کو کافی سنگین بتاتے ہوئے مقامی انتظامیہ سے فوری راحت رسانی کی مانگ کی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متھلانچل میں کافی تباہی مچی ہوئی ہے لیکن انتظامی سطح پر کوئی کام نہیں ہو رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker