ہندوستان

وسیم رضوی کی جانب سے حضرت عائشہ صدیقہ پر فلم بنانے کا بدبختانہ اعلان ناقابل برداشت، یہ شخص ملک کی سالمیت کیلئے خطرہ ہے جس پر قانونی کاروائی ہو: محمد سعید نوری

ممبئی۔۱۵؍جولائی: (پریس ریلیز) ملک میں آئے دن شرپسند عناصر کسی نہ کسی طریقے سے یہاں کی سالمیت کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں جنکی وجہ سے آج عالمی سطح پر بھی ہمارے ملک کی بدنامی ہورہی ہے ۔مآب لیچنگ کے ذریعے مسلم نوجوانوں کے درد ناک قتل عام کی بحث ابھی چل ہی رہی ہے کہ اس بیچ آر ایس ایس بی جے پی کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے ہمیشہ متنازع بیان دینے والے لکھنؤ شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی کے ذریعے ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ کی شان میں گستاخی پر مذہبی حلقوں میں شدید ناراضگی پیدا ہوگئی ہے۔ ویسے تو یہ شخص ہمیشہ مقدس مذہبی شخصیات کو نشانہ بناکر شیعہ سنی میں نفاق پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے لیکن دونوں طرف کےذمہ داروں کی صحیح سوچ کی وجہ سے اب تک یہ ناکام رہا ہے۔ گزشتہ کل دیئے گئے وسیم رضوی کے اس گستاخانہ بیان جس میں اس نے حضرت سید ہ عائشہ صدیقہ رضی اللّٰہ عنہا پر معاذاللہ فلم بنانے کے اعلان رضا اکیڈمی نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج کیا ہے۔ مذکورہ تنظیم کے سربراہ الحاج محمد سعید نوری صاحب نے وسیم رضوی کے اس بد ترین قسم کی گستاخی پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ آئے دن یہ شخص صحابہ کرام و اولیا ء عظام کی شان میں گستاخی آمیز بیانات دیتا رہا جس پر رضا اکیڈمی نے باقاعدہ جے جے مارگ پولیس اسٹیشن میں ممبئی میں اس پر ایف آئی آر درج کرانے کی بڑی کوششیں کی تھی مگر آ ر ایس ایس وبی چے پی کی دلالی کی وجہ سے یہ شخص قانونی گرفت میں نہیں آسکا ہے یہی وجہ ہے کہ اب اس نے ایک منصوبہ بند طریقے سے حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہا کی ذات پاک کو نشانہ بنایا ہے ۔ رضا اکیڈمی کے چیئرمین محمد سعید نوری نے کہا کہ یہ شخص صحابہ کرام و امہات المومنین کی شان میں نازیبا الفاظ استعمال کرکے ملک میں شیعہ سنی فساد کرانا چاہتا ہے جس کیلئے اس کی کوششیں بدستور جاری ہیں لہذا ہم حکومت ہند سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے شخص پر فوری طور پر قانونی کاروائی کی جائے ۔ نوری صاحب نے مزید کہا کہ پیغمبر اسلام صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی مقدس ازواج پاک ہم مومنوں کی ماں ہیں ان کا ادب واحترام ہم پر فرض ہے لہذا ہم وسیم رضوی کو آگاہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر اپنی گری ہوئی حرکتوں سے باز آ جائے اور اعلانیہ توبہ کا اعلان کرے ۔ ورنہ ملک کے مسلمان اب اس کی بیہودہ بیانات پر خاموش نہیں بیٹھیں گے ۔ جگہ جگہ اس گستاخ کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی جائے گی۔ تحریک درود و سلام کے چیرمین محمد سعید نوری نے کہا کہ اب اہل تشیع حضرات کو بھی کھل کر وسیم رضوی کے خلاف میدان میں آنا چاہیےکیوں یہ شخص خودساختہ شیعہ وقف بورڈ کا چیرمین بتاکر شیعہ سنی فساد پر آمادہ ہے اور دونوں فرقوں میں نفرت پھیلا کر اپنی سیاسی دوکان چمکا نا چاہتا ہے مزید اب اس شخص پر قانونی کاروائی کرکے جیل کے سلاخوں کے پیچھے ڈالنا چاہیے تاکہ نفرت پھیلانے کا اس کا منصوبہ ناکام ہوجائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker