ہندوستان

جدید داخلوں کی منظوری کے ساتھ دارالعلوم دیوبندکی مجلس عاملہ کا اجلاس اختتام پذیر، نئے ناظم تعلیمات مولانا خورشید گیاوی نے تعلیمی رپورٹ پیش کی ،متعدد مسائل زیر غور

دیوبند۔۱۵؍ جولائی(ایس۔چودھری)حسب سابق عالم اسلام کی ممتاز دینی درسگاہ دار العلوم دیوبند کی مجلس عاملہ کا یک روزہ اجلاس آج ادارہ کے مہمان خانہ میںمنعقد ہوا، جس میںادارہ کے تعلیمی و تعمیری ترقیات سے متعلق اہم تجاویز کے ساتھ نئے داخلوں اور دیگر اہم امور پر گفتگو کے علاوہ سابق خواندگی کارروائی کی توثیق کی گئی۔ مہمان خانہ میں منعقدعاملہ کے اجلاس میں ناظم تعلیمات مولانامفتی خورشیدگیاوی نے مجلس تعلیمی کی رپورٹ پیش کی۔ میٹنگ میںدس اراکین شوریٰ نے شرکت کرکے ادارہ کے متعدد مسائل کے علاوہ گزشتہ شوریٰ کی میٹنگ میں اعلیٰ عہدوں پر عمل میں نئی تقرریوںکے متعلق بھی تبادلۂ خیال کیا ۔ تفصیل کے مطابق دار العلوم دیوبند کی مجلس عاملہ کا دو نشستوں پر مشتمل یک روزہ اجلاس آج ادارہ کے مہمان خانہ میں منعقد ہوا۔ پہلی نشست کا صبح 9 بجے آغاز ہوا جو دوپہر 1 بجے تک جاری رہی ،اس دوران نئے تعلیمی سال سے متعلق تفصیلات کے علاوہ نئے داخلوں کو منظوری دی گئی اور ادارہ کی تعلیمی و تعمیری ترقی سے متعلق کئی اہم مسائل زیر غور آئے،طلباء کی اضافی کی تعداد سے متعلق دارلاقامہ کی رپورٹ اور بہتر سہولیات کے متعلق بھی کئی تجاویز زیر غور آئیں۔ناظم تعلیمات مولانا مفتی خورشید گیاوی نے مجلس تعلیمی کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے نئے داخلوںکی تفصیلات اراکین کے سامنے پیش کی۔ اراکین عاملہ نے تعلیمی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تعلیمی وتربیتی نظام کو مزید مضبوط بنانے پر زرو دیا۔ دوسری نشست بعد نماز ظہرشروع ہوئی جو بعد نماز مغرت تک جاری رہی، ذرائع کے مطابق عاملہ کے اجلاس کے دوران جہاں ادارہ کے متعدد مسائل پیش کئے گئے وہیںبڑے عہدوں پر سابقہ شوریٰ کے اجلاس میں کی گئی تقرریوں پر غورو خوض کیاگیا۔ اجلاس میںدارالعلوم دیوبند کے سابق مہتمم مولانا غلام محمد وستانوی، رکن پارلیمنٹ مولانا بدرالدین اجمل، مولانا انوار الرحمن، مولانا عبد العلیم فاروقی، مولانا اسماعیل مالیگاؤں، مولانا ابراہیم چنئی ،مولانا رحمت اللہ کشمیری،مولانامحمود حسن راجستھانی، مولانا سعید احمد پالنپوری اور مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker