ہندوستان

ممبئی میں سوسالہ قدیم 4 منزلہ عمارت منہدم ، 10 لوگوں کی موت، پچاس سے زائد افراد کے ملبے میں دبے ہونے کا امکان، ریسکیو آپریشن جاری

ممبئی 16جولائی(بصیرت نیوز سروس / ایجنسی ) عروس البلاد ممبئی میں جنوبی شہر کے گنجان آبادی والے ڈونگری علاقے میں ایک چار منزلہ عمارت قیصر بائی منزل کے آج دوپہر منہدم ہونے کی وجہ سے متعدد افراد کے ملبے میں پھنسے ہونے کا امکان ہے جبکہ سات سے آٹھ مکینوں کو ملبے سے نکال کر قریب کے جے جے اسپتال پہنچایا گیا ہے اور فی الحال دو لوگوں کی موت واقع ہوئی ہے۔
ممبئی پولیس ،فائر بریگیڈ ،این ڈی آر ایف کی دو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ چکی ہیں اور تنگ گلیوں کی وجہ سے راحتی کام میں دشواری پیش آرہی ہے ،مذکورہ عمارت معروف بزرگ حضرت عبدالرحمن شاہ بابا کے مزار کے نزدیک واقع ہے۔
مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس نے کہاکہ مہاڈا کے تحت عمارت کے مکینوں نے ازسر نو تعمیر کی درخواست کی تھی؛ لیکن اس کی تعمیر میں کیا دشواری پیش آئی اس کی تحقیقات کی جائے گی۔اس عمارت میں 15_16 خاندان مقیم تھے۔

ذرائع کے مطابق ملبے میں 50 سے زائد افراد کے دبے ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی راحت و بچاؤ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ فائر بریگیڈیر کے علاوہ ایمبولینس اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں بھی جائے حادثہ پر پہنچ چکی ہیں۔ گلیوں کے انتہائی تنگ ہونے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں کافی دقت آرہی ہے
بتایا جارہا ہے کہ صبح 12 بج کر 30 منٹ پر یہ حادثہ پیش آیاہے۔ جب اچانک عمارت بھر بھراکر نیچے آگری۔ عمارت گرنے کی وجہ مسلسل ہو رہی بارش کو ماناجارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker