مضامین ومقالات

مسلم اکثریت کی وجہ سے سیلاب زدہ علاقہ بنیادی سہولیات سے محروم

 

عبدالرحیم سرسیاوی ______

سمستی پور بہار

گذشتہ کئی دنوں سے بارش رکنے کا نام نہیں لے رھی ھے مزید کریہہ ندی پر ھو جانے سے حسن پور روڈ ودھان سبھا کے سرسیہ پنچایت میں سیلاب نے دستک دے دیا ھے کریہہ ندی کے سطح میں اضافہ ھونے کی وجہ سے راستہ منہدم ھوگیا ھے کشتی کے ذریعہ لوگ اپنے روز مرہ کی ضروریات پوری کررھے ھیں یہ پنچایت کریہہ ندی کے درمیان میں آباد ھے مسلسل کئی روز سے پانی کی سطح میں اضافہ کو دیکھتے ھوئے باشندگان سرسیہ کسی محفوظ جگہ کی تلاش میں ھیں مسلسل پانی میں اضافہ کی وجہ سے کئی پنچایت کے لوگ دھشت میں ھے صورت یہ ھیکہ اگر کوئی مربھی جائے تو تجہیز وتکفین بھی نہیں کر سکتے ایسی نوبت ھوگئی ھے ڈی ایم یا بی ڈی او نے ابھی تک سیلاب سے نمٹنے اور راحت رسانی کیلئے کوئی قابل تحسین قدم نہیں اٹھایا ھے کئی سالوں سے سیلاب کی وجہ سے کئی مکانات پانی زدہ میں آکر لاپتہ ھوجاتے ھیں مویشی کو چارہ دینے کیلئے لوگ پریشان ھیں کیونکہ چہار سمت پانی ھی پانی ھے سرسیہ گاؤں کا پنچایت ھیڈ کواٹر سے رابطہ مکمل ختم ھوگیا ھے سماجی کارکن جناب انور اقبال سابق مکھیا جناب عبدالقادر صاحبان نے بتایاکہ ھملوگ کئی بار علاقہ کے سانسد محبوب علی قیصر اور ودھایک راج کمار رائے سے ملاقات کرکے پنچایت کے احوال سے واقف کرایا مگر وہ صرف لفظی یقین دھانی کراتے رھے مجھے امید ھیکہ اس مؤقر روزنامہ کے ذریعہ سیاسی رھنما میدان عمل میں آئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker