ہندوستان

مندر توڑنے والوں کو کانوڑ لینے بھیجا جائے

 

سادھوی پراچی کا جھارکھنڈ عدالت کے فیصلے پر تبصرہ

باغپت۔ ۱۷؍جولائی: بی جے پی فائربرانڈ لیڈر سادھوی پراچی نے سوشل میڈیا پر مذہبی جذبات مجروح کرنے والی ۱۹ سالہ لڑکی کے دفاع میں کھڑی ہوئی ہیں انہوں نے رانچی سول کورٹ کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح تو دلی، مظفر نگر میں مندر میں توڑ پھوڑ کرنے والے ملزمین کو کانوڑ یاترا پربھیجناچاہئے۔ ایسے لوگوں سےکہناچاہئے کہ وید کی کاپیاں بانٹیں، ملک میں امن چین آجائے گا۔ سادھوی پراچی نے کہاکہ جس طرح ریچا بھارتی کے کیس میں عدالت کا فیصلہ آیا ہے ٹھیک اسی طرح دلی میں درگا مندر و مظفر نگر میں ہنومان مندر توڑنے والوں کو کانوڑ لینے بھیجا جائے لیکن مجھے امید ہے کہ کوئی جائے گا نہیں، انہوں نے کہاکہ ریچا بھارتی کیس میں جھارکھنڈ سرکار کو اپنے تحویل میں لے کر کارروائی کرنی چاہئے۔ سادھوی نےکہاکہ عدالت کا یہ فیصلہ شام جیسے ملکوں میں آئے فتوے جیسا ہے۔

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker