ہندوستان

بابری مسجد کے سلسلے میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ اپنے موقف پر قائم

 

مولانا محمد ولی رحمانی جنرل سکریٹری مسلم پرسنل لا بورڈ کی وضاحت

نئی دہلی:۱۷؍جولائی (پریس ریلیز) بابری مسجد کے سلسلہ میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جو پالیسی تھی وہ برقرار ہے اور مسلم پرسنل لا بورڈ کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے، بعض اخبارات نے یہ بات شائع کی ہے کہ مسلمانوں کی طرف سے اب پالیسی بدل رہی ہے اور ذہن یہ بن رہا ہے کہ بابری مسجد کو چھوڑ کر کوئی دوسری چیزحاصل کرلی جائے۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری حضرت مولانا محمد ولی رحمانی صاحب نے اپنے پریس بیان میں واضح کیا ہے کہ بورڈاپنے پرانے موقف پر قائم ہے اور اسی بنیاد پر وہ سپریم کورٹ میں مقدمہ لڑنے کی پوری تیاری کرچکا ہے اور مصالحتی کمیٹی میں بورڈ اس لئے شریک ہوا کہ سپریم کورٹ نے اسے بنایا تھا اور بورڈ آئین اور سپریم کورٹ کا احترام کرتا ہے۔ بورڈ کے کسی نمائندہ یا کسی قابل ذکر مسلم جماعت نے اپنے موقف میں کوئی ترمیم و تبدیلی نہیں کی ہے۔ اور جب سپریم کورٹ میں معاملہ زیر بحث آئیگا تو بورڈ بحث کیلئے وکلاء کی ٹیم کے ساتھ ہمہ وقت تیار ہے اور جو لوگ بھی درخواست دہندگان ہیں وہ سب اپنے پرانے موقف پر قائم ہیں۔ اس لئے کسی بھی نیشنل یا انٹر نیشنل ایجنسی کی خبر کی بنیاد پر کسی شخص کو غلط فہمی نہیں ہونی چاہئے۔

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker