ہندوستان

شہر کی معروف علمی و ملی شخصیت حافظ اقبال چونا والا کے دارالعلوم امدادیہ ممبئی کے ٹرسٹی منتخب ہونے پر مبارکباد

دارالعلوم امدادیہ ممبئی کے ٹرسٹی کی حیثیت سے حافظ اقبال چونا والا کا انتخاب ادارہ کے لئے نیک فال: مولانا رشید احمد ندوی

ممبئی : 18 جولائی (بی این ایس) عروس البلاد ممبئی کی معروف علمی، ملی و سماجی شخصیت اور دارالعلوم وقف دیوبند کی مجلس مشاورت کے موقر رکن جناب حافظ اقبال چونا والا کو دارالعلوم امدادیہ ممبئی کا ٹرسٹی منتخب کیا گیا ہے، اس موقع پر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی کے سرپرست ایڈیٹر مولانا رشید احمد ندوی نے دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دارالعلوم امدادیہ عروس البلاد ممبئی کا مرکزی ادارہ ہے اور حافظ اقبال چونا والا اس ادارہ کے فیض یافتہ ہیں، بحیثیت ٹرسٹی ان یہ انتخاب دارالعلوم امدادیہ کے لیے نیک فال ثابت ہوگا، ہم امید کرتے ہیں کہ حافظ اقبال چونا والا دارالعلوم امدادیہ کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے، بصیرت فاؤنڈیشن کے چئیرمین مولانا غفران ساجد قاسمی نے جناب حافظ اقبال چونا والا کے لیے نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے کہا کہ حافظ اقبال صاحب ملک کی علمی و ملی شخصیات کے درمیان کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں، وہ خطیب الاسلام حضرت مولانا محمد سالم قاسمی رحمۃ اللہ علیہ کے خصوصی فیض یافتگان میں ہیں، خانوادہ قاسمی سے بڑی گہری عقیدت اور محبت رکھتے ہیں، وہ اس وقت دارالعلوم وقف دیوبند کی مجلس مشاورت کے اہم رکن ہیں، تعلیمی، ملی اور سماجی کاموں میں ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں اور قوم وملت کی فلاح و بہبود کے لئے ہمیشہ فکر مند رہتے ہیں، دارالعلوم امدادیہ ممبئی کو عروس البلاد ممبئی میں مرکزی ادارہ کی حیثیت حاصل ہے، حافظ اقبال صاحب کا ٹرسٹی کی حیثیت سے انتخاب انشاءاللہ ادارہ کے لئے نیک فال ثابت ہوگا، مولانا قاسمی نے مزید کہا کہ حافظ اقبال چونا والا دارالعلوم امدادیہ کے ابنائے قدیم میں سے ہیں، وہ اپنی مادر علمی سے بے پناہ محبت رکھتے ہیں، اب انہیں ٹرسٹی کی حیثیت سے اپنی مادر علمی کا خدمت کا موقع ملے گا اور اپنی بے پناہ صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے ادارہ کی تعلیمی و تعمیری ترقیوں میں سرگرمی کے ساتھ حصہ لیں گے، اللہ ان کے اس حسن انتخاب کو ادارہ کے لئے نیک فال ثابت کرے، اس موقع پر بصیرت فاؤنڈیشن اور بصیرت میڈیا گروپ کے تمام اراکین نے جناب حافظ اقبال چونا والا کے ٹرسٹی منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے، مبارکباد پیش کرنے والوں میں مولانا خان افسر قاسمی، نازش ہما قاسمی ،وکیل مظاہری، بدرالزماں قاسمی ،عمران قاسمی، اشرف خان قاسمی، مفتی محمد احمد قاسمی، مفتی مجتبی حسن قاسمی ،مولانا سرور قاسمی، مظفر رحمانی ،ارشد فیضی ،مولانا محمد عارف ثاقبی، مولانا سلمان خوشتر حلیمی،مولانا محمد عفان قاسمی ،مولانا کلام الدین قاسمی ،مفتی نعمان قاسمی ،مفتی عزیز اللہ ندوی ،مولانا غلام مصطفی عدیل قاسمی، مولانا غلام رسول قاسمی وغیرہ شامل ہیں.

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker