ہندوستان

دارالعلوم امدادیہ ممبئی کے ٹرسٹی منتخب ہونے پر حافظ اقبال چونا والا کو مبارکباد

ممبئی : 18 جولائی (بی این ایس)

اپنی سنجیدگی اوروقار تمکنت نیز حلم وبردباری کیلئے ممبئ کی مشہور علمی شخصیت جناب حافظ اقبال صاحب چونا والا کے دارالعلوم امدادیہ چونا بھٹی ممبئ کے رکن انتظامی منتخب ہونے پر ادارہ دعوت السنہ مہاراشٹرا ۔رابطہ عالم انسانی اورآل انڈیاملی قیادت بورڈ کے صدر محمد شاہد الناصری الحنفی مدیرماہنامہ مکہ میگزین ممبئ نے اپنی دلی مسرت کااظہارکرتے ہوئےاپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ دارالعلوم امدادیہ عروس البلاد ممبئ میں علماء حق منتسبین دیوبند کی خشت اول ہے جس کی بنیاد نصف صدی پہلے بہ اشارئہ غیبی شہر کی بدعات وخرافات اورشرکیہ رسم ورواج کے خاتمہ اورتوحید وسنت نیز علوم قرآنیہ وشرعیہ کی نشرواشاعت کیلئے ایک درویش عارف وعالم ربانی حضرت مولانا عبدالعزیز صاحب (سیتامڑھی) بہاری علیہ الرحمہ نے انتہائ نامساعد حالات میں رکھی تھی ۔ الحمداللہ کہ مرحوم کالگایاہواچمن ہمیشہ سرسبز وشاداب رہا اوراس چمنستان علمی سے ہزارہاہزار علماء وقائدین ملت تیارہوئے جنہوں نے ملک وملت کی ہمہ جہت خدمات کیلئے اپنی توانائیوں کو ہمہ وقت صرف کرنا اپنے لئے سعادت کی بات سمجھا ۔

مولانا ناصری نے کہا کہ دارالعلوم امدادیہ کے اعتبارو فخر کیلئے اس کے بانی کانام ہی کافی تھا چونکہ وہ اخلاص کے عظیم درجہ پرفائز تھے جس کاثمرہ آج بھی دارالعلوم امدادیہ میں جوق درجوق طلاب علوم کا اپنی علمی تشنگی کوبجھانے کیلئے بڑی تعدادمیں رخ کرناہے ۔

لیکن قدیم فیض یافتگان میں مولانا بدرالدین اجمل جیسے مسلم ملی قائد ۔جناب حافظ عظیم الرحمن صاحب ایم اے جیسے مدبر ناظم اورمولانا محمود دریابادی جیسے مخلص عوامی رہنما ۔ مولانا مفتی مظفرحسین قاسمی براری جیسے متبحر فقیہ عالم اورحافظ اقبال چوناوالے جیسے حلیم ومدبر اشخاص سے دارالعلوم امدادیہ کافیض مزید عام تام ہورہاہے ۔

مولانا ناصری نے کہا کہ میرے لئے مسرت کی بات ہے اوردارالعلوم امدادیہ کیلئے بھی یہ باعث تقویت ہےکہ اسی کے آغوش کاایک ہونہارفرزند جوفکرارجمند اورقلب ہوشمند کامالک ہے اب اس کے حفاظتی دستہ میں شامل ہوچکاہے۔

محترم حافظ اقبال صاحب کو مبارکباددیتے ہوئے دعاکرتاہوں کہ ان کاعہد رکنیت دارالعلوم امدادیہ کی ترقی کاپیش خیمہ ثابت ہو ۔

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker