ہندوستان

مرکز المعارف کی سلور جوبلی کو تاریخ ساز اور مفید بنانے کے لیے تیاریاں جاری

دہلی میں خصوصی میٹنگ کا انعقاد

نئی دہلی :  19جولائی (پریس ریلیز)

مرکز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر کی سلور جبلی کے موقع پر قومی راجدھانی دہلی میں منعقد ہونے والے سہ روزہ بین الاقوامی سمینار کے سلسلے میں گذشتہ شب مرکز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر کی دہلی برانچ میں ایک میٹنگ منعقدہوئی جس میں سلور جبلی کے انعقاد کے مقاصد اور تیاریوں کے سلسلے میں تفصیلی بات چیت ہوئی ، شرکاءنے اپنے خیالات کا اظہار کیا او رسمینار کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے مفید مشوروں سے نواز ا۔

ڈاکٹر مفتی عبید اللہ قاسمی ایسوسی ایٹ پروفیسر دہلی یونیورسیٹی نے افتتاحی گفتگو میں سلور جبلی کا مقصد بتاتے ہوئے کہاکہ مدارس اور علماءپریہ الزام لگایاجارہاتھا کہ وہ صرف فن اور زبان تک محدود ہیں ۔ زمانے کے حالات او رعالمی زبان سے ان کی واقفیت نہیں ہے جس کی بنیاد پر ان کی خدمات کا دائرہ وسیع نہیں ہورہاہے ۔یہ الزام کافی حدتک اب ختم ہوگیاہے کیوں کہ مرکز المعارف کے قیام کے بعد علماءاب انگریزی زبان سیکھ کر مین اسٹریم میں آچکے ہیں اور ہر محاذ پر کام کررہے ہیںاس لئے یہ بھی ضروری ہے کہ علماءکے اس کام کا تعارف ہوا اور ہم ان لوگوں کو دیکھا سکیں جن کا الزام تھاکہ مدارس والے بہت محدود ہوتے ہیںاور موجودہ زمانے میں ان کا کوئی کام نہیں ہے ۔اس کے علاوہ او ر بھی کئی سارے مقاصد ہیں جنہیں سامنے رکھتے ہوئے مرکز المعارف کے ارباب حل وعقد نے جشن سیمیں منانے اور اس موقع پر ایک بین الاقوامی سمینار کے انعقاد کا فیصلہ کیاہے جس کا عنوان ہے ”مسلم نوجوان،علماءاور معاصر چیلنجز: ما بعد مدارس تعلیم ڈپلوما اِن انگلش لینگویج اینڈ لٹریچر کورس کے تناظر میں“۔

میٹنگ کی صدارت کا فریضہ مرکز المعارف کے ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر کے ڈائریکٹر اور سلور جبلی کے کنوینر مولانا برہا الدین قاسمی نے انجام دیا ۔ تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے بتاکہ سلور جبلی کا آخری اجلاس کانسٹی ٹیوشن کلب دہلی میں 6اکتوبرکو منعقد ہوگا جبکہ افتتاحی اجلاس اور تمام بزنس سیشن شروع کے دو دن 4 اور 5اکتوبر کو جمعیت علماءہند کے مدنی ہال میں منعقد کئے جائیں گے ۔ انہوں نے بتایاکہ اجلاس میں سیئنر سیاسی رہنما ، مرکزی وزراء، اکابر دارالعلوم دیوبند ، متعدد یونیورسٹیز کے وائس چانسلرس ، کئی ممالک کے سفراء، ماہرین تعلیم ، نامور دانشوران اور جرنلسٹ حضرات خصوصی طور پر مد عوکئے جارہے ہیں ۔ متعدد شخصیات کا وقت مل چکاہے جبکہ کچھ کا باقی ہے جس کی تفصیلات جلد ہی منظر عام پر لائے جائے گی ۔علاوہ ازیں مرکز کے تمام فضلاء،انگریزی ڈپلوماسہ کرنے والے دیگر علماءاسکالرس سہ روزہ سمینار میں موضوع سے متعلق متعدد عناوین پر اپنا مقالہ پیش کریں گے ۔مولانا برہان الدین قاسمی نے یہ بھی بتایاکہ سہ روزہ بین الاقوامی سمینار کو کامیاب بنانے کیلئے انہیں اور ایم ایم ای آر سی کے پہلے استاذاور بانی عمر گوتم صاحب صدر اسلامی دعوہ سینٹر کو مشترکہ طور پر کنویرکے فرائض سونپے گئے ہیں ۔تقریبا دس سب کمیٹیاں بنائی گئی ہے جن میں سوینیئر کمیٹی ۔ فائننس کمیٹی ، ریسپشن کمیٹی ، فوڈ کمیٹی اور میڈیا کمیٹی سرفہرست ہیں اس کے علاو ہ ایک آر گنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو 12 ممبران پر مشتمل ہیں ۔ تمام کمیٹیوں نے اپنا کام شروع کردیاہے اور تیاری پورے شباب پر جاری ہے ۔ واضح رہے کہ جناب عمر گوتم صاحب سفر میں ہونے کی وجہ سے میٹنگ میں شریک نہیں ہوسکے ۔ سہ روزہ سلور جبلی کی سرپرستی معروف عالم دین او رلوک سبھا ایم پی حضرت مولانا بدرالدین اجمل صاحب فرمائیں گے ۔خیا ل ر ہے کہ مرکز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر کے بانی اور محرک مولانا ہی ہیں اور انہیں کی سرپرستی میں یہ ادارہ اب تک رواں دواں ہے ۔

میٹنگ میں دہلی اور اطراف میں قیام پذیر ڈیل کورس کرنے والے فضلاءنے بڑی تعداد میں شرکت کی جن میںمولانا سعید انور قاسمی ایڈیٹر اسلام اور عصر جدید جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی۔ ڈاکٹر عبد الملک قاسمی اسسٹنٹ پروفیسر ذاکر حسین کالج دہلی ۔ ڈاکٹر قمر الدین قاسمی ۔ مولانا عظیم اللہ صدیقی میڈیا انچارج جمعیت علماءہند ۔ سکندر اعظم قاسمی ایسوسی ایٹ ایڈیٹر ملت ٹائمز انگریزی ایڈیشن ۔مولانا حفظ الرحمن قاسمی انچار ج مرکز المعارف دہلی ۔ مفتی محمد جاوید اقبال قاسمی ۔ مولانا اسامہ ذاکر قاسمی ۔ ۔مفتی یحی قاسمی انچار ج ہلال کمیٹی جمعیت علماءہند ۔مولانا محمد کامران احمد قاسمی ۔احمد قاسمی ۔ مولانا ابوالخیر قاسمی ۔مولانا فیصل نذیر قاسمی ریسرچ اسکالر جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی ۔مفسرقرآن قاضی جہانگیر عالم قاسمی ۔ مولانا محمد سعود قاسمی ۔مفتی اعجاز ظفر قاسمی جمیعت علماءہند ۔مولانا عبید الکبیر قاسمی ۔ مفتی شمس تبریز قاسمی ۔ مولانا عمیر احمد قاسمی ۔ مولانا شہنواز ناظمی قاسمی کے نام سر فہرست ہیں ۔ قبل ازیں مفتی یحیی قاسمی کی تلاوت سے میٹنگ کا آغاز ہوا ۔ نظامت کافر یضہ منظر امام قاسمی ریسرچ اسکالر جامعہ ملیہ اسلامیہ نے انجام دیا ۔ قاضی محمد جہاں گیر قاسمی کی دعاءپر میٹنگ کا اختتام عمل میں آیا ۔

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker