ہندوستان

دہلی کی سابق وزیراعلیٰ شیلا دکشت کا81 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال

نئی دہلی، 20 جولائی (بصیرت نیوز سروس /ایجنسی) دہلی کی سابق وزیراعلیٰ شیلا دکشت کا انتقال ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دل کا دورہ پڑنے سے 81 سال کی عمرمیں آج ان کا انتقال ہوگیا۔ آج یعنی ہفتہ کے روز صبح انہیں دہلی کے اسکارٹس اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ دوپہر 3:30 بجے انہوں نے آخری سانس لی۔ دہلی کو ترقی یافتہ بنانے کا سہرا شیلا دکشت کے سرجاتا ہے۔
شیلا دکشت دسمبر1998 سے دسمبر 2013 تک دہلی کی وزیراعلیٰ کے عہدے پرفائز تھیں۔ انہیں تین باردہلی کا وزیراعلیٰ بننے کا شرف حاصل ہوا۔ وزیراعلیٰ رہنے کے بعد شیلا دکشت کیرلا کی گورنربھی رہ چکی تھیں۔ موجودہ وقت میں دہلی کانگریس کی ریاستی صدرتھیں۔ وہ طویل وقت سے بیمارچل رہی تھیں۔ 81 سال کی عمرمیں ان کا انتقال ہوگیا۔ وہ دہلی کی دوسری خاتون وزیراعلیٰ تھیں۔ 2017 کے اترپردیش اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی کی وزیراعلیٰ عہدہ کے لئے انہیں امیدواربھی اعلان کیا گیا تھا۔

شیلا دکشت کی پیدائش 31 مارچ 1938 کوپنجاب کے کپورتھلا میں ہوئی تھی۔ وہ اسی سال ہوئے لوک سبھا الیکشن میں شمال مشرقی دہلی سے لوک سبھا حلقہ سے انتخاب لڑی تھیں۔ حالانکہ انہیں بی جے پی امیدواراوردہلی بی جے پی کے صدرمنوج تیواری نے ہرا دیا تھا۔  سال 2019 میں انہیں اجے ماکن کے استعفیٰ کے بعد یہ ذمہ داری دی گئی تھی۔ انہیں گاندھی خاندان کا قریبی سمجھا جاتا تھا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker