ہندوستان

شیلادکشت نے دہلی کی تصویربدلی،ترقیاتی خدمات کاہرشخص کواعتراف

سابق وزیراعلیٰ کے انتقال پرعطاایجوکیشن اینڈویلفیئرٹرسٹ کااظہارتعزیت

نئی دہلی
عطاایجوکیشن اینڈویلفیئرٹرسٹ نے دہلی کی سابق وزیراعلیٰ شیلادکشت کے انتقال پرگہرے رنج وغم اورتعزیت کااظہارکیاہے۔ٹرسٹ کے سکریٹری محمدکوثرنے اپنے ایک پریس بیان میں کہاکہ شیلادکشت نے اپنے دوراقتدارکے دوران دہلی کی تصویربدل دی،اس کے ساتھ انہوں نے اردوکودوسری سرکاری زبان کادرجہ دیا،ان کے اقتدارسنبھالنے کے وقت دہلی کے متعددمسائل تھے،انہوں نے فلائی اوور،میٹرونیٹ ورک،لوفلوربسوں کے ذریعے ٹریفک میں بڑی راحت دی،جگہ جگہ سڑکیں بنواکراورپھرپودوں کے ذریعے فضائی آلودگی پربہت حدتک کنٹرول کیا،دہلی کی سڑکیں چمکنے لگیں،نئی بسوں کی آمدسے آلودگی پربھی قابوپایاجاسکا،خوداوکھلامیں میٹرونیٹ ورک ان کی ہی دین ہے۔انہوں نے مزیدکہاہے کہ اپنے بہترکاموں اورترقیاتی خدمات کی وجہ سے وہ ہمیشہ دہلی کے دل میں رہیں گی،ان کی شبیہ اورمقبولیت کااپوزیشن کوبھی اعترا ف رہاکرتاتھا۔ان کی ترقیاتی خدمات اوردہلی کوصاف ستھری اورخوب صورت بنانے کااعتراف ہرایک کرنے پرمجبورہے۔محمدکوثرنے اپنے بیان میں یہ بھی کہاکہ ایک خاص بات تھی کہ مسلم دانش وران اورنمائندوں کو شیلادکشت کے یہاں اہمیت دی جاتی تھی اوران کے اچھے تعلقات تھے۔ان کے انتقال پرایک ہمدرداورمخلص سیاسی رہنماکی کمی محسوس کی جاتی رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker