ہندوستان

نشا علی نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے

جج بننے پر نشا علی کا دون ویلی پبلک اسکول میں شاندار استقبال

دیوبند۔۲۲؍ جولائی (رضوان سلمانی) عصری ادارہ دون ویلی پبلک اسکول میں پروگرام کاانعقاد کرکے یوپی پی سی ایس( جے)2018ء کے نتائج میں شاندارکارکردگی کامظاہر ہ کرکے 384؍ویں رینک حاصل کرنے والی اسکول کی طالبہ رہی نِشا علی کو گلدستہ پیش کرکے رویتی انداز میں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ ریلوے روڈ پرواقع دون ویلی پبلک اسکول میں منعقد پروگرام میں پرنسپل سیما شرما نے کہاکہ نشا علی نے سخت محنت کرکے کامیابی کی بلندیوں کو چھوتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایاہے۔ چیئرمین راجکشور گپتا نے کہاکہ صلاحیتیں کسی کی محتاج نہیں ہوتی ہیں، آج کے دور میں لڑکیاں کسی بھی میدان میں لڑکوں سے پیچھے نہیں ہیں۔ نشا علی نے جج جیسے قابل فخر عہدہ حاصل کرکے اس شہر،اپنے والدین، اسکول اور اساتذہ کانام روشن کیاہے۔ نشاعلی نے اپنی اس شاندار کامیابی کاکریڈٹ اپنے والدین،اساتذہ،سخت محنت اور اسکول کو دیاہے۔ اسکول کے ذمہ داران نے نشاء علی کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس دوران نشا کے والد دیوبند ریلوے اسٹیشن ماسٹر اکرام علی،راحت علی وغیرہ موجودرہے۔ ادھر نشا علی اور موضع سوہن چڑہ کی باشندہ فرح ناز کے ذریعہ یوپی پی سی ایس( جے) 2018ء میں شاندار کامیابی حاصل کرکے پورے علاقہ کا سر فخر سے بلند کرنے والی ان ہونہار طالبات کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ آج سماجی خدمتگار مولانا عبدالرحمن عابد، سینئر وکیل چودھری جاں نثار ایڈوکیٹ،گاؤں پتھر گڑھ کے سرپنچ وبلاک چیئرمین مولانا امجد مجیدی قاسمی، کانگریس لیڈر چودھر مظفرحسین ،پروفیسر ماسٹر عاقل سمیت دیگر حضرات نے خوشی کااظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker