ہندوستان

ملک میں امن و شانتی اور بھائی چارہ کا قیام ہماری ذمہ داری ہے: مولانا ظہور قاسمی

دیوبند۔۲۲؍ جولائی(ایس۔چودھری)جمعیۃ علماء ہند کے زیر اہتمام آئندہ 5؍ اگست کو دہلی کے تالکٹورہ اسٹیڈم میں منعقد ہونے والے ’امن ایکتاسمیلن‘ کی تیاریوں کے بابت آج یہاں رامپور منیہاران میں واقع مدرسہ محمدیہ میں جمعیۃ علماء تحصیل رامپور منیہاران کی اک میٹنگ کا انعقادکیاگیا،جس میں ضلع صدر مولانا ظہور احمد قاسمی اور ضلع جنرل سکریٹری سید ذہین احمد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ضلع صدر مولانا ظہور احمد قاسمی اپنے خطاب کے دوران امن ایکتا سمیلن کے متعلق معلومات دیتے ہوئے کہاکہ جمعیۃ علماء ہند نے ہمیشہ ملک و ملت کی بے لوث خدمات انجام دی ہیں ،ملک کی آزادی اور اس کی تعمیر و ترقی میں جمعیۃ علماء ہند کاکردار آب زر سے لکھنے لائق ہے ،اس جماعت نے ہمیشہ نازک وقت میں ملک میں امن و شانتی اور بھائی چارہ کے قیام میں بنیادی کردار ادا کیا ہے، آج ایک مرتبہ پھر کچھ فرقہ پرست اور شرپسند لوگ ملک کاماحول خراب کرنا چاہتے ہیںیہاں سیکڑوں سے سال سے رہتے آرہے تمام طبقہ کے درمیان مذہب کے نام پر نفرت اور تشدد پھیلانا چاہتے ہیں جس کا مقابلہ ہمیں امن و شانتی اور بھائی چارے کے ساتھ کرنا ہے اسلئے جمعیۃ علماء ہند نے ایک مرتبہ پھر امن ایکتا سمیلن کے انعقاد کافیصلہ کیاہے ،جس میں کثیر تعداد میں پہنچیں اور ملک امن و ایکتا کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں۔ ضلع جنرل سکریٹری سید ذہین احمد نے اجلاس کی تیاریوں کے بابت بتاتے ہوئے کہاکہ ہمیشہ کی طرح ضلع سہارنپور کو ایک مرتبہ پھر جماعت اس کام میں اہم رول ادا کرناہے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ وقت میں ماب لنچنگ اور مذہبی تشدد کے حالات پیدا کئے جارہے ہیں جن کا مقابلہ کرنے کے لئے اور ملک میں امن و امان کی فضاقائم کرنے کے لئے جمعیۃ کے ذمہ داران بالخصوص جنرل سکریٹری مولانا سید محمود مدنی نے اس اہم اجلاس کے انعقاد کا فیصلہ کیاہے ،جس میں بڑی تعداد میں شرکت کریں۔ جمعیۃ علماء ہند کی مجلس منتظمہ کے رکن مولانا شمشیر الحسنی قاسمی نے کاکہ سماج میں امن واتحاد اور ہم آہنگی کے قیام کے لئے یہ اجلاس وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، انہوںنے کہاکہ اس اجلاس کامقصد فرقہ پرستوں کے عزائم کو ناکام بنانا، مذہب اور راشٹرواد کے نام پر تشدد ماب لنچنگ او ردہشت گردی کو روکنا ہے۔ انہوںنے علاقہ کے لوگوں سے بڑی تعداد میں اس امن ایکتا کانفرنس میں شرکت کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ دور میں ملک میں امن وشانتی کا قیام ہم سب کی ضرورت ہے تاکہ فرقہ پرستوں کی سازشوں کوناکام بنایا جاسکے۔ صدارت مولانا ظہور احمد قاسمی نے کی ۔ اس دوران مولانا محمد ذوالفاح،مولانامحمد افتخار،مولانا عبدالرحمن قاسمی،حاجی اسلم،صوفی وکیل،محمد افسر، قاری ہاشم،حافظ محمد شمشاد،مطلوب حسن،راشداحمد،مولانا عمیر،محمدآصف، قاری اسجد، قاری عرفان، ماسٹر ارشد وغیرہ موجودرہے۔

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker