ہندوستان

تاج محل کو تیجو محل کہنے والے ضلع شیوسینا چیف کو پارٹی نے کیا باہر

 

آگرہ۔۲۲؍جولائی: (اظہر عمری) شیوسینا اُترپردیش نے ضلع آگرہ چیف وینو لوانیاکو پارٹی سے باہر نکال دیاہے۔ اُترپردیش شیوسینا چیف ٹھاکر امت سنگھ کے ذیعہ ضلع کلکٹرکوبھیجے خط میں کہا گیاہے کہ وینو لوانیا کو بد نظمی کی وجہ سے شیوسینا پارٹی سے نکالا جاتا ہے ، ان کے کسی بھی کام سے شیو سینا کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔ ان کے ذیعہ تاج محل کو تیجومحل بتانا یا مندرجہ ذیل معاملہ میں شیو سینا کو کوئی رشتہ نہیں ہے ۔واضح ہوکہ ہندومذہب ماہ ساون کے پہلے پیر کو گزشتہ کئی سال سے وینولوانیا تاج محل کو تیجومحل کہتے ہوئے پوجا کرنے کا علان کرتے رہے ہیں۔اس سال بھی اسی طرح کا علان کیا گیا تھا ، جس کی وجہ سے شہر میں کشیدگی تھی اور انتظامیہ نے سخت سیکوریٹی کردی تھی تاکہ یہاں کی پرامن فضا کو مکدر نہ کیاجاسکے۔ وینولوانیا پر کارروائی کرتے ہوئے اس سال شیوسینا نے اُنہیں باہر کا راستہ دیکھا دیا۔

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker