ہندوستان

شعبہ اسلامک اسٹڈیز میں انڈونیشیا کے تعلیمی وفد کی آمد

تحریک سر سید نے پورے عالم اسلام کے تعلیمی اور رفاہی منصوبوں کو متاثر کیا :فرمان سایا

علی گڑھ، 22؍جولائی: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے شعبۂ اسلامک اسٹڈیز میں انڈونیشیا کے تعلیمی وفد نے شعبہ کے اساتذہ سے ملاقات کی۔ اساتذہ سے ملاقات کے دوران انڈونیشیا کے ممتاز تاجر اور ماہر تعلیم فرمان سایا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے انڈونیشیا میں یا یا سان مور الرضیہ اسلامک بورڈنگ اسکول کی تعمیرات تقریبا مکمل کر لی ہیں اور مئی 2020سے باضابطہ تعلیمی سیشن کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔ہمارے پیش نظر اسلامی تعلیمات کے تناظر میں طلبہ و طالبات کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنا ہے۔ہائی اسکو ل اورانٹرمیڈیٹ کی سطح تک لازمی طور پر بورڈنگ ہاوس کا بندوبست ہمارے پروگرام میں شامل ہے۔مسٹر فرمان سایا، یا یا سان مور الرضیہ اسلامک بورڈنگ اسکول کے بانی اور اس انڈونیشائی وفد کے سربراہ تھے۔ اس وفد میں گلنگا تونگا ہادی لوبس، محمد احسان اور سہندری کے علاوہ ایک خاتون بھی شامل تھیں جو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ایم اے کر رہی ہیں۔قابل ذکر ہے کہ مسٹر محمد احسان علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے اسلامیات سے بی اے کرنے کے بعد دہلی میں انڈونیشیا کے سفارت خانے میں کلچرل آفیسر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں طلبہ وطالبات کے بین الاقوامی امور کے نگراں پروفیسر عرشی خان کے علیگڑھ سے باہر ہونے کی وجہ سے پروفیسر مرزا اثمر بیگ نے انڈونیشیاکے اس وفد کو خوش آمدید کہا۔ انہی کے مشورے پر اس وفد نے شعبۂ اسلامک اسٹڈیز کا دورہ کیا۔مسٹر محمد احسان نے انڈونیشیا میں تعلیمی تحریکوں کی سر سید اور علی گڑھ سے اثر پذیری کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ محمڈن اینگلو اورینٹل کالج جو1920میں با ضابطہ مسلم یونیورسٹی کی شکل میں تبدیل ہوا،نے ہندوستانی مسلمانوں کی تعلیمی رہنمائی میں مؤثر کردار ادا کیا ۔ عالم اسلام میں جتنی تعلیمی تحریکیں برپا ہوئیں ،ان سب پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا احسان ہے۔ ہمارے پیش نظر سر سید کے وژن اور نصب العین کو بروئے کار لانا ہے۔ اب اس کے لئے ہم علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے بھر پور تعاون کے خواہش مند ہیں اس تعلیمی اور تہذیبی وفد سے گفتگو کرنے والوں میں پروفیسر محمد اسماعیل ،ڈاکٹر آدم ملک خان، ڈاکٹر ضیاء الدین فلاحی،ڈاکٹر اعجاز احمد اور ڈاکٹر بلال احمد کٹی بھی شامل تھے۔

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker