ہندوستان

مدارس اسلامیہ بچاؤ مہم کے تحت بھیونڈی میں کل جماعتی میٹنگ

ممبئی : 23 جولائی (پریس ریلیز)
21 جولائی 2019 , صمد نگر بھیونڈی مؤمن جماعت خانہ میں تاریخی فیصلہ ہوا ، تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے اپنے اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ایک اسٹیج پر جمع ہوئے اور اس بات پر سب نے اتحاد کیا کہ اس سال عیدالاضحی پر قربانی کی کھالیں چمڑا بیوپاریوں کو نہ دے کر دفنایا جائے اس کے بدلے میں آپ جس مدرسہ یا ادارے کو چرم قربانی دیتے ہیں انہیں نقدی روپیوں کی شکل میں تعاون کریں،
چھوٹے جانور کی کھال کے بدلے 200 روپئے اور بڑے جانور کی کھال کے بدلے 700 روپئے بطور تعاون پیش کریں،
مدارس اسلامیہ بچاو مہم کی اس تجویز پر تمام مسالک و مکاتب فکر کے علمائے کرام، دانشوران قوم، عمائدین شہر کے علاوہ عوام و خواص نے بھرپور تائید کی اور اس مہھم کو عملی جامہ پہنانے کے لیے دعا بھی کی گئی۔۔۔
دیوبندی، بریلوی، سنی تبلیغی جماعت، جمیعۃ علماءہند، جمعیت اہلحدیث، جماعت اسلامی، وحدتِ اسلامی کے تمام اداروں کے علماء و ذمہ داروں نے شرکت کی۔
اسٹیج علماءکرام سے بھرا ہوا تھا،جبکہ عوام سے بھی پورا ہال کھچا کھچ بھرا ہوا تھا،
زیر صدارت مولانا تنویر اشرفی صاحب قبلہ جبکہ نظامت کے فرائض مولانا امتیاز فلاحی صاحب بخوبی انجام دیئے، ہر مسلک کے نمائندوں نے اس بات پر زور دی کہ چرم قربانی کی وصولیابی میں محنت و مشقت کے علاوہ خطیر رقم بھی خرچ ہوتے ہیں جسکی بھرپائی موصولہ کھالوں سے ممکن نہیں ہو پاتی
اور حکومت یا کھالوں کے تاجروں کے ذریعے کی جارہی زیادتیوں سے بھی نجات ملےگی،بہت ممکن ہے کہ آئندہ سال کھالوں کی صحیح رقم حاصل ہوسکے۔اس پر عوام نے بھی کئی بار دونوں ہاتھوں کو بلند کرکے اس فیصلے کی تائید کی۔

بھیونڈی کی تاریخ میں شاید یہ پہلا موقع تھا کہ ایک ہی وقت میں ایک ساتھ تمام مسالک کے علماء و ذمہ داران ایک ہی اسٹیج پر موجود تھے،مائک پر مولانا حلیم اللہ قاسمی صاحب، مولانا رئیس ندوی صاحب، مفتی لئیق صاحب، مفتی حفیظ اللہ صاحب،مفتی فیضان باری صاحب، مولانا اوصاف فلاحی صاحب،مولانا مطیع الرحمن سلفی صاحب، جناب ریاض طاہر مومن صاحب،قاری ظہیر صاحب، قاری طیب فیضی صاحب، مفتی اشفاق رضا صاحب، جناب شفیق بابا اشرفی صاحب،قاری ظہیر الدین برکاتی صاحب،جناب محمد انور علی انصاری صاحب، جناب شریف انصاری جناب محمد زکی نوری و دیگر حضرات کے نام قابل ذکر ہیں، اس خوبصورت سمیلن میں ہر خاص و عام بس یہی چاہتا تھا کہ ملی مسائل کے لئے اس طرح کا اتحاد بار بار ہونا چاہئے،بقرعید کے بعد اس طرح کا ایک پروگرام اور ہونا طے پایا ہے،جس میں مختلف مسائل کے حل کے لئے تبصرہ کیا جائے گا،

صدارتی خطبے کے بعد مولانا تنویر اشرفی صاحب کی رقت آمیز دعا پر مجلس کا اختتام ہوا پھر انتظامیہ کی طرف سے مسعود بھائی نے مشتاق بھائی کی کمیٹی اور تمام علماء و عوام کا شکریہ ادا کیا،
انتظامیہ کی جانب سے علماءکرام اور دیگر ذمہ داران کیلئے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا تھا، اس کے بعد پریس رپورٹروں نے علماءکرام کے انٹرویو بھی لیے۔
امت مسلمہ سے گزارش ہے کے آپ بھی اس مہم کا حصہ بن کر چمڑا بیوپاریوں کو سبق سکھائیں.

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker