مسلم دنیا

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا، وقوف عرفہ 10 اگست بروز ہفتہ ہوگا

عید الأضحىٰ 11/اگست بروز اتوار کو منائی جائے گی، جبکہ ہندوستان میں آج بروز جمعہ چاند نظر آنے کا قوی امکان، ملک کی مختلف رویت ہلال کمیٹیوں کا لوگوں سے چاند دیکھنے کی اپیل

 

ریاض: سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج ذی الحجہ 1440ھ کا چاند نظر آگیا ہے، جس کے بعد ان ممالک میں عید قرباں 11/ اگست بروز اتوار کو منائی جائے گی۔

 

آن لائن سعودی نیوز رپورٹ کے مطابق چاند کے نظر  آنے کا اعلان سپریم کورٹ کے صدر کی زیر صدارت اجلاس کے بعد کیا گیا۔ اجلاس میں دیگر عدالتوں، چاند دیکھنے والی کمیٹیوں اور ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کے بعد کیا گیا ہے، نجی کمیٹیوں نے ذی الحجہ کے چاند دیکھنے کا انتظام سعودی شہر تمیر اور سدیر میں کیا دونوں جگہوں پر ٹیلی اسکوپ کے ذریعہ چاند دیکھا گیا، ماہرینِ فلکیات نے پہلے ہی عندیہ دیدیا تھا کہ امسال یکم ذی الحجہ بروز جمعہ کو ہوگا ۔

 

عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب میں ذی الحجہ کے چاند نظر آنے کا باقاعدہ اعلان سرکاری ٹیلی ویژن کے ذریعے کیا گیا ہے جس کے مطابق ذی الحجہ کا چاند نظر آنے کے بعد دنیا بھر سے حج کی ادائیگی کیلئے آنے والے تمام عالم اسلام کے مسلمان  ٨ ذی الحجہ بمطابق ٩ اگست سے مناسک حج کی ابتداء کریں گے اور ١١ اگست کو سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لئے جانوروں کی قربانی دے کر عید الاضحیٰ منائیں گے۔

 

دریں اثناء سعودی سپریم کونسل نے جمعرات کی شام سعودی شہریوں سے چاند دیکھنے کی درخواست کی تھی، جس کے بعد عوام کی جانب سے شہادتیں موصول ہوئیں تو سرکاری سطح پر اعلان کر دیا گیا ۔

 

سعودی نیوز رپورٹس کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کے بعد ذی الحجہ کے چاند کی شرعی رؤیت کا اعلان کردیا، مملکت میں کل بروز جمعہ یکم ذی الحجہ ہے جب کہ عید الاضحی 11/ اگست بروز اتوار کو منائی جائے گی۔

 

جبکہ دوسری طرف برصغیر کے ماہرین فلکیات اور محکمہ موسمیات نے ہندوستان میں شب جمعہ کو ذی الحجہ کا چاند نظر آنے کی پیش گوئی کی ہے، ان کے مطابق مورخہ 29 / ذیقعدہ بمطابق 2 / اگست بروز جمعہ کی شام کو ہندوستان میں ذی الحجہ کا چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں جبکہ عیدالضحیٰ ١٢/ اگست بروز پیر کو ہوگی۔

 

رؤیت ہلال ٹیم کے مطابق ہندوستان میں مطلع صاف ہونے کی صورت میں ذی الحجہ 1440ھ کا چاند جمعہ 2/اگست کو نظر آجائے گا 3/اگست کو یکم ذی الحجہ ہوگی جبکہ عید الأضحىٰ ١٢/ اگست بروز پیر کو ہوگی-

 

تاہم چاند کی رؤیت کا حتمی اعلان ہندوستان کی مختلف مرکزی رویت ہلال کمیٹی شہادتوں کا جائزہ لینے کے بعد کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker