مسلم دنیا

اسرائیل سے فلسطینی شہداء کے جسد خاکی واپس کرنے کا مطالبہ

 

6/اگست 2019ء
فلسطینی شہدا کے جسود خاکی  کے اسرائیلی فوج سے حصول کے لیے کام کرنے والی تنظیم نے اسرائیلی فوج پر الزام عائد کیا ہے کہ 253 فلسطینی شہدا کے جسد خاکی اسرائیلی فوج نے اپنے قبضے میں رکھے ہوئے ہیں۔جو وہ اہل خانہ کے حوالے کرنے کو تیار نہیں ہے۔
تفصیلات  کے مطابق تنظیم کی رابطہ کار سلوہ حماد کا کہنا ہے کہ وہ فلسطینی عوام اور شہدا کے اہل خانہ کی نمائندگی کرتے ہوئے مسلسل اس کوشش میں ہیں کے اس معاملے کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جا ئے تاکہ  شہدا کے جسد خاکی کو ان کے اہل خانہ کے حوالے کیا جا سکے اور وہ با عزت طریقے سے انکی تدفین کر سکیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فلسطینی وزارت خارجہ ہر ممکنہ طور پر یہ کوشش کر رہی ہے کے اسرائیلی حکام سے شہدا کے جسد خاکی کے حصول کا مطالبہ منوایا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کے اس سلسلے کو آگے بڑھانے کے لیے 27 اگست کو فلسطینی شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ اسرائیلی انتظامیہ متعدد فلسطینی شہریوں کو اغوا کرنے کے بعد شہید کر دیتی ہے اور انکے اجسام انکے اہل خانہ کے حوالے کرنے کے بجائے چھپا دیتی ہے جس سے وہ مسلسل کرب میں مبتلا رہتے ہیں۔
(روز نامہ قدس آن لائن خبر رساں ادارہ)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker