مسلم دنیا

عیدالاضحی سے قبل غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری،4؍ فلسطینی شہید

غزہ:10؍اگست(ایجنسی) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج نے ہفتے کو علی الصباح جنگی طیاروں سے بمباری کے نتیجے میں کم سے کم چار فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔فلسطین میں سرکاری سطح پر فلسطینیوں کی شہادت کی تصدیق نہیں کی گئی تاہم اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ دیر البلح کے مقام پر بمباری کے نتیجے میں کم سے کم چار فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔عبرانی نیوز ویب سائیٹ ‘مفزاک لائیو کے مطابق وسطی غزہ کے علاقے دیر البلح میں چار فلسطینی مارے گئے تاہم فلسطینی حکام نے سرکاری سطح پر فلسطینیوں کی شہادت کی تصدیق نہیں کی گئی۔اطلاعات کے مطابق دیر البلح میں اسرائیلی فوج نے بوابۃ النمر سے محدود دراندازی کی اور سرحدی علاقے میں کھدائی کے بعد مقامی شہریوں پر فائرنگ کی گئی۔یہ کارروائی مقامی وقت کے مطابق صبح تین بجے کی گئی۔ اسرائیلی فوج نے دیرالبلح میں فلسطینیوں کے فیلڈ آبزرونگ پوائنٹ پر گولہ باری کی۔ اس کے علاوہ بڑی تعداد میں روشنی کے گولے چھوڑے گئے۔وہیں مقبوضہ بیت المقدس کی دینی اور قومی قوتوں نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسجد اقصیٰ پر یہودی دھاووں کے پیش نظر قبلہ اول کو آباد رکھنے پر زور دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق عید کے روز یہودی آباد کاروں نے صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی اور مقدس مقام میں گھس کر نام نہاد عبادت کی آڑ میں مقدس مقام کی توہین کا مذموم عزم کیا ہے۔ صہیونی دشمن کے اس مجرمانہ عزم کو ناکام بنانے اور قبلہ اول کا تقدس برقرار رکھنے کے لیے مسجد اقصیٰ کو آباد رکھنا ہوگا۔فلسطینی مذہبی جماعتوں اور خطیب اقصیٰ کی طرف سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ عید کےایام میں فلسطینی شہری دیگر تمام سرگرمیوں کو ترک کرکے قبلہ اول کے دفاع پر توجہ مرکوز کریں۔ قبلہ اول سے اپنا ربط مضبوط بنائیں اور مسجد اقصیٰ میں عید کی نماز کی ادائی کے ساتھ قبلہ اول میں یہودی آباد کاروں کے دھاووں کو ناکام بنانے مسجد اقصیٰ میں اپنی حاضری یقینی بنائیں۔خیال رہے کہ اسرائیل کی انتہا پسند یہودی تنظیموں کی طرف سے عیدالاضحیٰ کے ایام میں ‘ہیکل سلیمانی کی بربادی کی یاد میں مذہبی رسومات ادا کرنے کے لیے قبلہ اول پردھاوے بولنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کے اعلان کی وجہ سے مسجد اقصیٰ میں نماز عیدالاضحی کے وقت میں کچھ تبدیلی کی گئی ہے۔ حماس نے یہودیوں کی دھمکی پر خطرناک نتائج بھگتنے کےلیے تیار رہنے کو کہا ہے۔

Tags

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker