ہندوستان

کشمیر آرٹیکل 370 معاملہ : سپریم کورٹ کا مداخلت سے انکار، کہا معاملہ حساس ہے، حکومت کو مزید وقت ملنا چاہیے : سپریم کورٹ

نئی دہلی : 13 اگست (ایجنسی) جموں وکشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آئین کے آرٹیکل 370 کو ہٹانے کے بعد کشیدگی کا ماحول ہے۔ اس کے بعد حکومت نے ریاست میں تمام طرح کی پابندیاں لگا رکھی ہیں۔ حکومت کی عائد کردہ پابندیوں کو ہٹانے کو لے کر دائر عرضیوں پر منگل کو سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے ان پابندیوں کو ہٹانے سے انکار کر دیا ہے۔ عدالت عظمیٰ کا کہنا ہے کہ معاملہ حساس ہے۔ حکومت کو کچھ اور وقت ملنا چاہئے۔

 

بتا دیں کہ جموں وکشمیر تشکیل نو بل پاس ہونے کے بعد سے حکومت نے احتیاطا پورے جموں اور سری نگر میں دفعہ 144 لگا رکھی ہے۔ وادی کشمیر میں بھی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ حکومت نے کئی علاقوں میں موبائل فون کنکشن اور انٹرنیٹ پر روک لگا رکھی ہے۔

 

اس سے پہلے سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے پوچھا کہ وادی میں کب تک ایسا چلے گا۔ اس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ جیسے ہی صورت حال معمول پر آ جائے گی ساری پابندیاں ختم ہو جائیں گی۔ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ لوگوں کو کم سے کم پریشانی ہو۔ 1999 سے تشدد کی وجہ سے اب تک وادی میں 44000 لوگ مارے گئے ہیں۔

 

 

ANI

@ANI

Attorney General replied,’we are reviewing the day-to-day situation. It’s a highly sensitive situation, it’s in the interest of everyone. Not a single drop of blood has been shed, no one died. SC says,’we post the matter for hearing after two weeks and we will see what happens.’ https://twitter.com/ANI/status/1161183138011373568 …

 

ANI

@ANI

Hearing on petition filed in Supreme Court by Tehseen Poonawalla seeking withdrawal of curfew, blocking of phone lines, internet, news channels & other restrictions from J&K: SC asks govt,’how long you are going to continue this? (restrictions)…cont

1:24 PM – Aug 13, 2019

سپریم کورٹ میں اس معاملہ کو لے کر کئی عرضیاں دائر کی گئی تھیں۔ ان میں سے ایک عرضی کانگریس لیڈر تحسین پونہ والا نے دائر کی تھی۔ انہوں نے وادی سے کرفیو ہٹانے کے ساتھ فون، انٹرنیٹ اور نیوز چینل پر عاید سبھی پابندیوں کو ہٹانے کی مانگ کی تھی۔

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker