ہندوستان

راہل گاندھی نے جموں کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک کا چیلنج کیا قبول

نئی دہلی : 13 اگست (ایجنسی) کانگریس رکن پارلیمنٹ اور سابق پارٹی صدر راہل گاندھی نے جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک کے چیلنج کو قبول کر لیا ہے۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ “اپوزیشن لیڈروں کا ایک گروپ اور میں جموں و کشمیر اور لداخ کا جائزہ لینے سے متعلق آپ کی دعوت کو قبول کرتے ہیں۔”

 

Rahul Gandhi

@RahulGandhi

Dear Governor Malik,

 

A delegation of opposition leaders & I will take you up on your gracious invitation to visit J&K and Ladakh.

 

We won’t need an aircraft but please ensure us the freedom to travel & meet the people, mainstream leaders and our soldiers stationed over there. https://twitter.com/ndtv/status/1160937993525329920 …

 

NDTV

@ndtv

“Will send you plane, come here, observe”: J&K Governor Satya Pal Malik to Rahul Gandhi https://www.ndtv.com/india-news/will-send-you-plane-come-here-observe-says-jammu-and-kashmir-governor-satya-pal-malik-to-rahul-gandh-2084171 …

12:43 PM – Aug 13, 201

راہل گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ اس دورہ کے لیے ہمیں کسی خاص طیارے کی ضرورت نہیں ہے، بس آپ وادی میں ہمارے گھومنے اور عام لوگوں سے ملنے کی آزادی کو یقینی کر دیں۔ وہ مزید لکھتے ہیں کہ “گورنر مین اسٹریم لیڈروں اور وہاں تعینات جوانوں سے ہماری ملاقات کو یقینی بنائیں۔”

 

اس سے قبل راہل گاندھی نے وادی میں تشدد کی خبریں آنے کی باتیں کہی تھی۔ انھوں نے میڈیا کے حوالے سے خبروں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ کچھ جگہوں پر تشدد کی خبریں ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اس سلسلے میں پی ایم مودی کو شفاف طریقے سے اس معاملے پر اظہار خیال کرنا چاہیے۔ راہل گاندھی کے اسی بیان پر جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے کہا تھا کہ وہ کانگریس کے سابق صدر کو وادی کا دورہ کرانے اور زمینی حالات کا جائزہ لینے کے لیے طیارہ بھیجیں گے۔

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker