ہندوستان

یہ دوماہ پہلے کا ہندوستان نہیں ہے، دشمنوں کا خاتمہ کردیا جائے گا : گورنر جموں کشمیر

 

جموں و کشمیر ۔۱۳؍اگست: جموں وکشمیرکےگورنرستیہ پال ملک نے پاکستان کوزبردست جواب دیتے ہوئےکہا ہےکہ یہ دوماہ پہلےکا ہندوستان نہیں ہےاوردشمنوں کا خاتمہ کردیا جائےگا۔ نیوز18 سے خاص بات چیت کرتے ہوئےانہوں نے یہ بھی کہا کہ اس بارجموں وکشمیرمیں 15 اگست زیادہ جوش وخروش سےمنایا جائےگا۔گزشتہ دنوں پاکستان کےوزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےکہا تھا کہ کشمیرہندوستان کا اٹوٹ حصہ نہیں ہے۔ شاہ محمود قریشی کوزبردست جواب دیتےہوئےستیہ پال ملک نےکہا ‘اسے معلوم ہےکہ یہ دوماہ پہلےکا ہندوستان ہے، یہ تبدیل شدہ ہندوستان ہےاوراگروہ بارڈرپرکسی بھی طرح کا ایڈوینچرکریں گے، توانہیں ایسی سزا ملےگی کہ وہ کبھی سرنہیں اٹھا پائیں گے۔ جودہشت گرد انہوں نےبھیج رکھے ہیں یا بھیجیں گےان سے بھی ہم بہت ہی سختی کے ساتھ پیش آنے والے ہیں۔ 370 ہٹنےکےبعد یہاں پردہشت گردوں کا اب کوئی مستقبل نہیں ہے۔جموں وکشمیرسےآرٹیکل 370 ہٹانےکے بعد اب حالات دھیرے دھیرے عام ہورہے ہیں۔ گزشتہ ہفتےسے وہاں ریاست کے دوسابق وزیراعلیٰ عمرعبداللہ اورمحبوبہ مفتی کوحراست میں رکھا گیا ہے۔ ستیہ پال ملک کےمطابق یہ دونوں مسلسل زہراگل رہےتھے۔ انہوں نےکہا ‘ابھی توصرف کچھ ہی دن ان کورکھا گیا گیا ہے، ایسی کوشش کررہے ہیں کہ وہ لوگ کہیں زہرنہ پھیلائیں، محبوبہ مفتی نےکتنی تشدد کی بات پھیلائی تھی۔ انہوں نےکہا تھا کہ اگرکچھ ایسا ہوگا توہاتھ کاٹ دیاجائے گا۔ ہمیں کوئی شوق نہیں ہےکسی کوایک دن بھی جیل میں رکھنےکا، بس ہم چاہتے ہیں کہ چیزیں ٹھیک ہوجائیں۔

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker