ہندوستان

لاپتہ شخص کی لاش برآمد، علاقے میں سنسنی

 

دربھنگہ۔۱۳؍اگست: (رفیع ساگر) سکت پور تھانہ کے تارڈیہہ میں 4 دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش ایک تالاب سے پائے جانے کے بعد سنسنی پھیل گئی ہے۔مہلوک کے اہل خانہ نے پولیس پر معاملہ درج کرنے میں لاپروائی کا الزام بھی لگایا ہے اور کہا ہے کہ اگر اس کی درخواست پر پولیس نے کارروائی کی ہوتی تو اس کی جان بچ سکتی تھی۔قتل کی وجہ لین دین سے جڑا بتایا جا رہا ہے۔پولیس کئی پہلووں پر تفتیش کر رہی ہے۔مقتول کی شناخت کاشے مکھیا کے طور پر کی گئی ہے جو چار دن قبل اپنے گھر سے نکلا تھا۔اہل خانہ اس کی تلاش کر رہے تھے تبھی گاوں کے تالاب میں اس کی لاش پائی گئی ۔ تاہم اس معاملے میں ایس ایچ او کی لاپروائی سامنے آنے پر ایس ایس پی نے کارروائی کی بات کہی ہے۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایم سی ایچ بھیج دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker