ہندوستان

دہلی میں ایک ازبکستانی خاتون کی کار کے اندر اجتماعی عصمت دری

 

نئی دہلی۔ ۱۳؍اگست: جنوب-مغربی ضلع کے تھانہ وسنت کنج علاقہ میں ایک ازبکستانی خاتون کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس واقعہ سے ایک بار پھر ریاست دہلی شرمسار ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اجتماعی عصمت دری کا یہ واقعہ کچھ شر پسند عناصر نے اسکارپیو کار کے اندر انجام دیا۔ اس سلسلے میں پولس نے تین لوگوں کے خلاف معاملہ درج کر کے جانچ شروع کر دی ہے۔ضلع پولس کے ایکا فسر نے تھانہ وسنت کنج میں اس معاملے میں کیس درج کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔ خبر لکھے جانے تک کسی کی گرفتاری نہیں ہو سکی ہے۔ تھانہ میں درج شکایت کے مطابق متاثرہ خاتون کی عمر 31 سال ہے جب کہ اہم ملزم کی عمر 25 سال ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اہم ملزم اور خاتون پہلے سے ایک دوسرے کو اچھی طرح سے جانتے تھے۔پولس کو ملی شکایت میں خاتون کے ذریعہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ اسے اہم ملزم نے بہانے سے وسنت کنج علاقہ میں 10 اگست کو بلایا۔ جب خاتون وہاں پہنچی تو اس کے جاننے والے شخص نے دو دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے واقعہ کو انجام دیا۔ پولس کے مطابق خاتون نے جب احتجاج کیا تو اسے بری طرح پیٹا بھی گیا۔ اگلے دن خاتون نے پولس کو پورے معاملے کی جانکاری دی۔دہلی پولس کے مطابق خاتون تقریباً 6 مہینے سے دہلی میں مقیم ہے جب کہ اہم ملزم گڑگاوں کا باشندہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker