ہندوستان

آندھرا میں 103 گایوں کی موت، جانچ کے لیے ایس آئی ٹی تشکیل

حیدرآباد۔ ۱۳؍اگست: آندھرا پردیش کے ڈی جی پی گوتم سوانگ نے وجئے واڑہ کے کوتورو تاڑے پلی کے قریب گوشالہ میں 103 گایوں کی مشتبہ موت کی جانچ کے لئے خصوصی جانچ ٹیم (ایس آئی ٹی) کی تشکیل کے احکام جاری کر دیے ہیں۔ وجئے واڑہ کے کمشنر پولس تروملا راو،اس ایس آئی ٹی کے عہدیداروں کو مقرر کریں گے جو اے سی پی کی سطح کے عہدیدار کی قیادت میں کام کرے گی۔ ایس آئی ٹی گئوشالہ میں گایوں کی موت کی وجوہات معلوم کرے گی۔ تاحال اس معاملہ میں کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔ اسی کو دیکھتے ہوئے ڈی جی پی گوتم سوانگ نے اس معاملہ کو چیلنج کے طورپر لیا ہے اور اس معاملہ کو حل کرنے کے لئے ایس آئی ٹی کی تشکیل عمل میں لائی ہے۔ یہ ٹیم فارنسک سائنس ڈپارٹمنٹ اور افزائش مویشیاں محکمہ کی مدد لے گی۔ واضح رہے کہ 9 اگست کی شب چارہ کھانے کے بعد 128 گایوں میں سے 103 کی موت ہوگئی تھی۔ اس گئوشالہ میں 1500 گائیں ہیں۔ قبل ازیں گئوشالہ کے ذمہ داران وجئے واڑہ سے چارہ حاصل کیا کرتے تھے تاہم حال ہی میں انہوں نے ضلع پرکاشم کے آدنکی سے گائیوں کے لئے چارہ حاصل کرنا شروع کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker