ہندوستان

ممبئی میں مقیم کشمیری طلباء اور علاج کے لیے آئے مریضوں کی ریاستی حکومت مدد کرے

 

سماجی رہنما سلیم الوارے نے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس کو خط لکھا

ممبئی۔۱۳؍ اگست: جموں کشمیر کو خصوصی درجہ دیانے والے آرٹیکل ۳۷۰ اور ۳۵ اے کی منسوخی کے اعلان کے بعد سے وادی میں جمود طاری ہے مرکزی سرکار نے از خود حفظ ماتقدم طور پر کمیونکیشن کے تمام ذرائع بند کررکھے ہیں۔ جموں کشمیر کے وہ باشندے جو ملازمت، تجارت، تعلیم یا علاج ومعالجہ کی غرض سے ملک کے دوسرے شہروں و ریاستوں میں مقیم ہیں وہ اپنے احباب ورشتہ دار وں سے رابطہ قائم کرنے سے قاصر ہیں۔ ایسے میں وہ طلبہ جو ملک کے دیگر حصوں کی یونیورسٹیز یا کالجوں میں زیر تعلیم ہیں یا علاج ومعالجہ کے لیے اپنے رشتہ داروں کے ہمراہ ملک کے بڑے شہروں میں رہائش پذیر ہیں ان کے پاس وسائل اور فنڈ کی کمی ہونا فطری امر ہے کیو ںکہ جموں کشمیر میں اپنے گھر کے افراد کے ساتھ وہ رابطہ قائم کرنے سے قاصر ہیں وہ رقوم بھی نہیں منگا سکتے۔ ان حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ممبئی کے سماجی رہنما سلیم الوارے نے مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڈنویس کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ مہاراشٹر کے مختلف شہروں خصوصاً ممبئی اور پونے کے مختلف کالجوں اور یونیورسٹی میں زیر تعلیم کشمیری طلبا اور ریاست کے مختلف پرائیوٹ اور پبلک اسپتالوں میں زیر علاج مریض اور ان کے کشمیری رشتہ داروں کی مدد واعانت کرے او ران کےلیے فنڈ کا انتظام کرے۔ انہوں نے مزید لکھا ہے کہ کشمیر کے موجودہ حالات کے مدنظر حکومت مہاراشٹر کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ جموں کشمیر کے ان تمام باشندگان کی مدد کرے جو ہماری ریاست میں پھنسے ہوئے ہیں اور واپس لوٹنے یا اپنے رشتہ داروں سے رابطہ قائم کرنے سے معذور ہیں۔ سلیم الوارے کے مطابق مہاراشٹر کے موجودہ وزیراعلیٰ دیویندر فڈنویس ایک باصلاحیت منتظم ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ جموں کشمیر کے ان باشندوں کی کس طرح بہتر انداز میں مدد کی جاسکتی ہے۔ حکومت مہاراشٹر کے اس اقدام کی بین الاقوامی سطح پر پذیرائی کی جائے گی او رجموں کشمیر کے بھائی اور بہنوں کو بھی اپنائیت کا احساس ہوگا اور وہ یہ محسوس کریں کہ پورا ملک ان کے ساتھ ہے۔ سلیم الوارے نے اس اخبار کے توسط سے مہاراشٹر کی فلاحی تنظیموں کے ذمہ داران سے بھی اپیل کی ہے کہ ان کے اطراف کے ہوسٹلس اور اسپتالوں میں جائیں اور وہاں موجود جموں کشمیر کے باشندگان کی ہر ممکن مددکریں او رمہاراشٹر سرکار کو بھی تعاون کریں۔ انہو ںنے کہاکہ وہ کل سے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شہر میں مقیم جموں کشمیر کے ضرورت مند طلبا کی مدد کا کام شروع کریں گے۔

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker