ہندوستان

حضرت مولانا محمد طلحہ کاندھلوی کے انتقال پر ملال پر جمعیۃ علماء مہاراشٹر کا اظہارِ تعزیت

 

ممبئی :14؍اگست(پریس ریلیز) معرفت وسلوک کے امام ،رہبر شریعت و طریقت ،مظا ہر العلوم سہارنپور کے سر پرست حضرت مولانا محمد طلحہ صاحب کاندھلوی رحمۃ اللہ علیہ کے انتقال پر ملال پر جمعیۃ علماء مہا راشٹر کے صدر مولانا حا فظ محمد ندیم صدیقی نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ حضرت مولاناکی رحلت موت العالم موت العالم کے مترادف ہے حضرت مولانا کے وصال سے جو خلاء پیدا ہوا ہے اس کا پر ہو نا مشکل ہے ،حضرت مولانا کا سانحہ ارتحال اس دور میں عوام و خواص سب کے لئے بڑا خسارہ ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حضرت مولاناانتہائی متبع سنت و شریعت تھے ،دوسروں کو بھی سنت پرعامل دیکھنا پسند کرتے تھے خلاف سنت کاموں پر سخت نا پسندیدگی کا اظہار فر تے تھے ،انہوں نے اپنے والد بزرگوار ( شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا صاحب کاندھلوی مہا جر مدنی نوراللہ مرقدہ)کے حلقہ ارادت کو بڑی خوش اسلوبی کے ساتھ نہ صرف سنبھالا بلکہ وسعت دی اور ان کی دینی رہنمائی و تر بیت کا عظیم فریضہ انجام دیا ،حضرت مولانا نور اللہ مرقدہ اپنی معصومیت ،بے نفسی ،بزرگی اور للہیت کے حوالے سے ہمیشہ یاد کئے جائیں گے ۔ اللہ تعالی حضرت مولانا کی مغفرت فرمائے ، کو جنت ا لفردوس میں اعلی سے اعلی مقام عطاء فر مائے ،لواحقین اور پسمانگان کو صبر جمیل عطاء فر مائے اور امت کو ان کا نعم البدل عطاء فرمائے ۔مولانامحمد ذاکر قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء مہا راشٹر نے بھی تعزیت مسنونہ پیش کرتے ہوئے صوبہ بھر کے تمام جمعیتی احباب ، ذمہ دا ران مدارس وار ائمہ مساجد سے گزارش کی ہے کہ حضرت والا کے لئے ایصال ثواب کا اہتمام کریں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker